بنگلورو: تجربہ کار اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو منشیات معاملے میں ضمانت مل گئی۔ سدھانت کو اتوار کو بنگلورو میں منشیات لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بنگلورو کے ایک ہوٹل میں منعقدہ ایک پارٹی میں چھاپہ مارا تھا جہاں سے سدھانت کپور سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کا ڈرگس ٹیسٹ کا رپورٹ بھی مثبت آیا تھا۔ لیکن پولیس نے آج سدھانت کے ساتھ چار لوگوں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ Siddhanth Kapoor Released on Bail
اس معاملے میں ایسٹ بنگلور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس بھیماشنکر گلڈ نے بتایا کہ سدھانت کپور اور چار لوگوں کو اسٹیشن ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ جب انہیں پولیس طلب کرے گی تب انہیں پولیس اسٹیشن آنا ہوگا۔ ڈاکٹر بھیماشنکر ایس گلڈ نے مزید بتایا کہ اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور نے منشیات لی تھیں۔ ان کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ منشیات لے رہے تھے۔ انہیں السور پولیس اسٹیشن لایا گیا ہے۔