اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Shubhangi Atre Divorced: انگوری بھابھی کا کردار ادا کرنے والی شبھانگی اترے نے 19 سال کی شادی ختم کردی - شبھانگی اترے کا طلاق

ٹی وی سیریز 'بھابی جی گھر پر ہے' میں اپنے دلکش کردار انگوری بھابھی کے نام سے مشہور ہوئی شُبھانگی اترے نے شادی کے 19 سال بعد اپنے شوہر پیوش پوری سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

انگوری بھابھی کا کردار ادا کرنے والی شبھانگی اترے نے 19 سال کی شادی ختم کردی
انگوری بھابھی کا کردار ادا کرنے والی شبھانگی اترے نے 19 سال کی شادی ختم کردی

By

Published : Mar 9, 2023, 5:11 PM IST

حیدرآباد: ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ شُبھانگی اترے نے اپنے شوہر پیوش پوری کے ساتھ اپنی 19 سال کی شادی ختم کردی ہے۔ شبھانگی ٹی وی سیریز بھابی جی گھر پر ہے میں اپنے کردار انگوری بھابھی کے لیے مشہور ہیں۔ کم عمری میں شادی کرنے والی اداکارہ نے حال ہی میں ناکام شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ اس جوڑے نے سال 2003 میں اپنے آبائی شہر اندور میں شادی کی اور انہیں ایک بیٹی آشی بھی ہے۔ شادی کے بعد شبھانگی اندور سے ممبئی شفٹ ہونے پر بہت خوش تھیں کیونکہ انہیں یہاں اپنے خواب پورا کرنے کا ایک موقع ملا تھا۔ اداکارہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ ان کے شوہر، جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کام کرتے ہیں، ہمیشہ ان کے کام کی حمایت کی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبھانگی نے انکشاف کیا کہ بہت کوششوں کے باوجود وہ خوش اسلوبی سے اپنے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک سال ہو گیا ہے کہ ہم ایک ساتھ نہیں رہ رہے ہیں۔ میں جانتی ہوں کہ ایک اچھی شادی کے لیے بہت زیادہ احترام، اعتماد، محبت اور دوستی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب چیزیں ٹھیک نہیں ہوئیں، ہم نے ایک دوسرے کو وقت دیا اور اپنی زندگی اور کام پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے تسلیم کیا کہ یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرچہ ان کا خاندان عام طور پر ان کی اولین ترجیح ہے، لیکن ایسے مواقع آتے ہیں جب ان کے درمیان کے آپسی رشتے کو اتنا نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے کہ اسے ٹھیک کرنا ممکن نہیں ہوپاتا انہوں نے کہا کہ 'جب ایک طویل مدتی تعلق ختم ہوتا ہے، تو آپ نفسیاتی اور جذباتی طور پر بھی متاثر ہوتے ہیں'۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ہمیں ایک سبق سکھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں اپنی 18 سالہ بیٹی کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ رشتہ جاری رکھیں گے۔ وہ آشی کو اتوار کو پیوش کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیتی ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ ان کی علیحدگی سے ان کی بیٹی متاثر ہو۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی یٹی ماں اور باپ دونوں کے پیار کی مستحق ہے'۔

مزید پڑھیں:عامر علی نے سنجیدہ شیخ سے علیحدگی پر اپنی خاموشی توڑی

ABOUT THE AUTHOR

...view details