ممبئی: اداکارہ پوجا ہیگڑ ے نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک تصویر اور ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہیں ٹخنے میں چوٹ آئی ہے جس کے نتیجے میں ان کے لیگمنٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ اس چوٹ کے باوجود وہ شوٹنگ کر رہی ہیں کیونکہ ان کے ذریعہ شیئر کردہ پوسٹس میں وہ تیار ہوتی نظر آرہی ہیں۔ پوجا ان دنوں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔Pooja Hegde Shoots Despite Ankle Journey
رادھے شیام اداکار نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے زخمی پاؤں کی تصویر پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا کہ ' لیگمنٹ کو چوٹ پہنچی ہے'۔ اس کے بعد انہوں نے آئینے کے سامنے تیار ہوتے ہوئے ایک کلپ بھی شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں میک اپ اور ہیئر آرٹسٹ انہیں تیار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنا زخمی پاؤں تیکے پر رکھا ہوا ہے۔ کلپ کو شیئر کرتے ہوئے پوجا نے لکھا کہ ' دی شو مسٹ گو آن (کام تو کرنا پڑتا ہے)'۔