صرف بھارتی ہی نہیں ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی بھی پسوڑی کے ریمیک سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ گانے کی ریلیز ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین گانے پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ منگل کے روز پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے پسوڑی کے ریمیک مزاحیہ ٹوئٹ کیا۔ اس گانے کو کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم ستیہ پریم کی کتھا میں شامل کیا گیا ہے۔ Pasoori remake
شعیب نے پنجابی میں لکھتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ' اے کی پسوڑی پائی اے'۔ جس کا مطلب ہوتا ہے یہ کیا نئی آفت ہے۔ اس ٹویٹ کو پانچ ہزار سے زائد لائکس اور کئی لوگوں نے اسے ری ٹویٹ کیا ہے۔کئی لوگوں نے اس ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے پسوڑی کے ریمیک کی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' انہوں نے گانے کو برباد کردیا'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'ٹی سیریز نے ہمیشہ کی طرح اس گانے کو بھی برباد کردیا'۔ ایک ٹویٹر صارف نے یہ بھی لکھا کہ ' ایک اور دن اور ٹی سریز کے لیے ایک اور ذلت'۔