اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Shilpa Shetty Exercise Video وہیل چیئر پر بیٹھ کر شلپا شیٹی نے ورزش کی، دیکھیں ویڈیو

شلپا شیٹی نے ایک بار پھر اپنی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ ورزش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔ اداکارہ کی یہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی جوشیلا اور حوصلہ افزا محسوس کریں گے۔Shilpa Shetty Exceercise Video

وہیل چیئر پر بیٹھ کر شلپا شیٹی نے ورزش کی، دیکھیں ویڈیو
وہیل چیئر پر بیٹھ کر شلپا شیٹی نے ورزش کی، دیکھیں ویڈیو

By

Published : Sep 20, 2022, 4:04 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی ان دنوں وہیل چیئر پر ہیں۔ اس کے باوجود اداکارہ اپنی روزمرہ کی ورزش کرنا نہیں بھول رہی ہیں۔ حال ہی میں شوٹنگ کے دوران شلپا شیٹی کی ایک ٹانگ میں فریکچر آگیا تھا۔ تب سے اداکارہ ٹوئی ٹانگ میں اپنی ورزش کی ویڈیو شیئر کر رہی ہیں۔ اب اداکارہ نے ایک بار پھر اپنی ورزش کی ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کے حوصلے بلند کردیے ہیں۔Shilpa Shetty Exceercise Video

اپنی نئی ورزش کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شلپا شیٹی نے لکھا کہ 'بیٹھیں بیٹھیں کیا کریں، کرنا ہے کچھ کام، منڈے کا پورا استعمال ہوسکے، اس لیے کریں گے تھوڑی ورزش'۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے ایک طویل نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کے ذریعہ شیئر کی گئی ورزش کی ویڈیو میں انہیں ہاتھوں میں ڈمبل پکڑے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شلپا نے لکھا کہ ' ' چاہے کچھ بھی ہوجائے آگے بڑھتے رہو اور میں اپنی زندگی میں اس پالیسی پر ہی عمل کرتی ہوں خاص طور پر گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اس پر کافی عمل کیا ہے۔ مجھے اس وقت کا اچھا استعمال کرنا ہے جبکہ میری ٹانگوں کو بھی ریکور ہونے کے لیے وقت کی ضرورت ہے اس لیے میں نے اس بات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے کہ میں ایک ایسے روٹین کو فالو کروں گی جو میری اوپری جسم کو مضبوط بنائے گا'۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹی کو اپنی پہلی او ٹی ٹی سیریز 'انڈین پولیس فورس' کی شوٹنگ کے دوران ٹانگوں پر چوٹ آئی تھی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی تھی۔ اس تصویر میں اداکارہ وہیل چیئر پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Shilpa Shetty injures Herself while Shooting: ایکشن مناظر شوٹ کرتے وقت شلپا شیٹی زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details