اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Shekhar Kapur praises SRK: شیکھر کپور نے پٹھان میں شاہ رخ خان کے 'شاندار' اسٹائل کی تعریف کی - پٹھان میں شاہ رخ خان کا لک

معروف فلمساز شیکھر کپور نے فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے لُک کی تعریف کی ہے اور کہا کہ شاہ رخ خان اپنے سے آدھی عمر کے نوجوان ہیروز کو ٹکر دینے کا دم رکھتے ہیں۔

شیکھر کپور نے پٹھان میں شاہ رخ خان کے 'شاندار' اسٹائل کی تعریف کی
شیکھر کپور نے پٹھان میں شاہ رخ خان کے 'شاندار' اسٹائل کی تعریف کی

By

Published : Jan 19, 2023, 10:39 AM IST

سال 2023 شاہ رخ خان کے لیے خاص ہونے والا ہے کیونکہ وہ چار سال بعد فلم پٹھان، جوان اور ڈنکی کے ساتھ بڑے پردے پر شاندار واپسی کرنے والے ہیں۔ ان کی ایکشن تھرلر فلم پٹھان کے ٹریلر سے ہر جانب جشن کا ماحول نظر آرہا ہے۔ مداحوں سمیت مشہور ہستیاں بھی شاہ رخ خان کو ان کے نئے ایکشن اوتار میں دیکھنے کے لیے کافی بے صبر اور پرجوش ہیں۔ معروف فلمساز شیکھر کپور نے بدھ کے روز شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ' شاہ رخ خان ہر وقت اتنے شاندار کیسے نظر آتے ہیں؟۔۔۔ وہ اپنے سے آدھی عمر کے ہیروز کو ٹکر دے سکتے ہیں'۔ اس کے ساتھ فلمساز نے پٹھان ٹریلر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ شیکھر کے اس ٹویٹ کے بعد مداحوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک مداح نے لکھا کہ ' یہ اسٹار کا جادو ہے۔ سپر اسٹارڈم اور جذبہ ہے۔ بہت سے نوجوان اداکار (حالانکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک ہٹ دینے کے بعد 'سپر اسٹار' ہیں) میں بھی یہ نہیں ہے اور نہ کبھی ہوسکتا ہے۔ شاہ رخ خان ہونے کے لیے اصلی دل والے ہونا چاہیے۔ ایس آر کے جیسا نہ کوئی تھا۔۔ نہ کوئی ہوگا'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' خوبصورت روح چہرے پر جھلکتی ہے اور لاکھوں لوگوں کی محبت سے چمکتی ہے'۔ ہدایتکار سدھارتھ آنند نے اپنے ایک انٹرویو میں پہلے بتایا تھا کہ ' ان کی ٹیم نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون دونوں پٹھان میں مختلف نظر آئیں۔

سدھارتھ نے یش راج فلمز کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ 'حقیقت یہ ہے کہ ایس آر کے (شاہ رخ خان) اور ڈی پی (دیپیکا پڈوکون) نے پہلے بھی بہت سی فلمیں کی ہیں اور خوش قسمتی سے ان سب نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ یہ ایک چیلنج بن گیا کہ وہ کتنے مختلف نظر آتے ہیں اور ہماری ٹیم نے انہیں ایک نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے واقعی بہت کام کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ڈی پی اپنی فلموں سے مختلف نظر آرہی ہے اور ایس آر کے ان کی فلموں سے مختلف نظر آرہے ہیں اور اس لیے ان کی جوڑی خود بخود تازہ نظر آئے گی، ہم نے یہ طریقہ اختیار کیا اور یہ حیرت انگیز ہے'۔

مزید پڑھیں:SRK on Pathaan: پٹھان نے شاہ رخ خان کا 32 سال پرانا خواب پورا کیا، دیکھیں ویڈیو

ABOUT THE AUTHOR

...view details