ممبئی: بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نے پنجاب کے جالندھر میں اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ لوہڑی کا تہوار منایا۔ اداکار نے بھنگڑا اور ڈھول کے ساتھ تہوار کا جشن منایا۔ پانچ دریاؤں کی سرزمین میں یہ کارتک کی پہلی لوہڑی ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکار نے 'شہزادہ' کاسٹ کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں وہ کریتی سینن کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔Kartik Aaryan in Punjab
اس ویڈیو میں دونوں اداکار کو پھولکاری دوپٹہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'شہزادہ کی طرف سے لوہڑی کی مبارکباد۔ پنجاب میں میرا پہلا لوہڑی کا تہوار'۔ واضح رہے کہ جمعرت کے روز ہی فلم شہزادہ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔ ممبئی میں ٹریلر لانچ کرنے کے بعد اب فلم کی پوری کاسٹ اور عملہ شہزادہ کی تشہیر کے لیے ممبئی سے جالندھر روانہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فلم کی ٹیم کچھ جائے گی جہاں وہ اپنے فلم کی تشہیر کریں گے۔ دراصل اداکار نے اپنے ہوائی سفر کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ ممبئی سے جالندھر اور پھر کچھ جائیں گے۔