اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Bigg Boss 16 ساجد خان کی حمایت کرنا شہناز گل کے مداحوں کو پسند نہیں آیا - ساجد خان کی حمایت پر مداحوں کا ردعمل

بگ باس کے 16ویں سیزن کی شروعات ہوچکی ہے۔ شو کے پریمیئر کے دوران ساجد خان کو شہناز گل کی جانب سے سپورٹ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شہناز گل کی تنقید کی۔ واضح رہے کہ فلمساز پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔ Shehnaaz Gill support Sajid Kan

ساجد خان کی حمایت کرنا شہناز گل کے مداحوں کو پسند نہیں آیا
ساجد خان کی حمایت کرنا شہناز گل کے مداحوں کو پسند نہیں آیا

By

Published : Oct 3, 2022, 1:14 PM IST

بھارت کے مقبول ترین ٹی وی ریئلٹی شو 'بگ باس' کے 16ویں سیزن کی شروعات ہفتہ کے روز سے ہوگئی ہے۔ بگ باس کے اس سیزن میں فلمساز ساجد خان بھی بطور کنٹیسٹنٹ گھر میں داخل ہوئے ہیں، جن پر می ٹو موومنٹ کے دوران متعدد خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ شو کے پریمیئر میں ساجد نے شو کے میزبان سلمان خان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ چار برسوں سے بے روزگار ہیں۔ اس دوران سلمان نے سابق بگ باس کنٹیسٹنٹ شہناز گل کے ذریعہ بھیجے گئے ویڈیو پیغام کو چلایا، جس میں شہناز نے ساجد کی حمایت کرنے کی بات کہی۔ شہناز کی یہ بات بہت سارے سوشل میڈیا صارفین کو ناگوار گزری ہے اور انہوں نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ خیال رہے کہ سال 2018 میں کئی خواتین نے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور ان الزامات کی بنیاد پر انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے انہیں فلموں کی ہدایتکار کرنے سے روک دیا تھا۔Shehnaaz Gill support Sajid Kan

بگ باس 16 کے اسٹیج پر سلمان سے بات کرتے ہوئے ساجد نے کہا کہ فلم پر سخت محنت کرنے کے باوجود ان سے ہاؤس فل 4 کا کریڈٹ چھین لیا گیا۔ ساجد بتاتے ہیں کہ 'رات تک میں فلم پر کام کر رہا تھا (جب ان پر ہراساں کا الزام لگایا تھا) اور صبح مجھے فلم سے باہر نکال دیا گیا۔ فلم میں کام کرنے کے لیے مجھ سے میرا کریڈٹ چھین لیا جائے گا۔ ساجد مزید کہتے ہیں کہ ' جہاں ناکامی لوگوں کو تباہ کرتی ہیں وہیں میرے معاملے میں یہ برعکس ہے'کامیابی نے مجھے تباہ کیا ہے'۔ ساجد نے یہ بھی اعتراف کیا کہ جب ان کی فلمیں اچھا کر رہی تھیں تب وہ مغرور ہوگئے تھے'۔ Shehnaaz Gill Trolled For Supporting Sajid Khan

اس کے بعد بگ باس 13 سے شہرت حاصل کرنے والی شہناز گل نے ساجد کی حمایت میں اپنا ایک ویڈیو پیغام بھیجا۔ سلمان نے شہناز کی طرف سے ایک ویڈیو پیغام چلایا، جس میں وہ کہتی ہیں کہ ' ہیلو ساجد بھائی، آپ بگ باس کے گھر کے اندر جارہے ہیں اور میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں۔ جیسے آپ ٹیلی ویژن پر لوگوں کو ہنساتے آئے ہو اور اپنے اسکرپٹس کے ذریعہ لوگوں کو ہنساتے آئے ہو۔میں چاہتی ہوں یہاں ریئلٹی شو میں بھی ایسا ہی کرنا۔ آپ لوگوں کی تفریح کرنا، ہمیں لڑائی نہیں دیکھنی۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ بس سب کی تفریح کریں اور جیسے حقیقت میں ہو ویسے ہی وہاں بھی رہو۔ میرا سپورٹ آپ کے ساتھ ہے'۔

لیکن شہناز کا ساجد کو سپورٹ کرنا سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹر پر لکھا کہ ' میں شہناز گل سے بہت محبت کرتا ہوں لیکن مجھے اس بات سے نفرت ہے کہ وہ ساجد خان کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ ساجد جیسے لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔ وہ بالی ووڈ میں ایک شو کر رہا ہے اور پھر وہ اگلی فلم کی ہدایتکاری بھی کر رہا ہے۔ شرم آنی چاہیے'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ' آج کے پریمئیر کی سب سے خراب بات یہ رہی ہے کہ شہناز گل کا ساجد خان کی حمایت میں سامنے آنا۔ انہتائی مایوس کن بات ہے'۔

وہیں کچھ لوگوں نے ساجد کے بگ باس 16 میں بطور کنٹیسٹنٹ داخل ہونے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا، "یقین نہیں آتا کہ ساجد خان کو ہیرو کے طور پر کیسے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کا شو میں شامل ہونا سمجھ میں آرہا ہے لیکن کم از کم اس طرح نہیں ہونا چاہیے تھا اور پھر شہناز گل کا اس کو سپورٹ کرنا، چھی'۔ ساجد خان کے علاوہبگ باس 16 کے گھر میں داخل ہونے والے دیگر کنٹیسٹنٹ میں مانیا سنگھ، ٹینا دتہ، سُندریا شرما، شالن بھنوٹ، شیو ٹھاکرے، سمبل توقیر، سریجیتا دے ، نمرت کور اہلووالیہ ہیں۔ یہ شو پیر سے جمعہ رات 10 بجے اور جمعہ اور ہفتہ کو رات 9:30 بجے نشر ہوگا۔

مزید پڑھیں:بگ باس 16 کا حصہ بننے والے کنٹیسٹنٹ کی مکمل فہرست یہ رہی، دیکھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details