اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Shehnaaz Gill's Father Gets Death Threat: شہناز گل کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی - شہناز گل کے والد سنتوک سنگھ سکھ

شہناز گل کے والد سنتوک سنگھ سُکھ کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے فون کال کے ذریعہ جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ گل کے والد ایک سیاستداں ہیں، سال 2021 میں بھی انہیں مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔Shehnaaz Gill's Father Gets Death Threat

بگ باس 13 کی کنٹیسٹنٹ
بگ باس 13 کی کنٹیسٹنٹ

By

Published : Oct 8, 2022, 12:47 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): بگ باس 13 کی کنٹیسٹنٹ اور اداکارہ شہناز گل کے والد سنتوک سنگھ سکھ کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز فون کال کیا گیا ہے۔ شخص نے فون پر بات چیت کے دوران شہناز کے والد کو دیوالی سے پہلے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

شہناز کے والد کو یہ فون اس وقت موصول ہوا جب وہ پنجاب کے شہر بیا سے ترنتن جارہے تھے۔ اطلاع کے مطابق شخص نے پہلے فون پر ان کے لیے نازیبا زبان کا استعمال کیا اور پھر کہا کہ وہ دیوالی سے پہلے ان کا قتل کردے گا۔ اس واقعہ کے بعد سنتوک نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

سکھ، جو پنجاب میں ایک سیاستداں ہیں، ان پر سال 2021 میں بھی حملہ کیا گیا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔ گزشتہ سال 2021 میں سنتوک نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی اور 25 دسمبر کو ان پر دو نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ دونوں ملزمین نے سنتوک پر فائرنگ کی تھی۔ اس کے بعد یہ بات بھی رپورٹ ہوئی تھی کہ سنتوک کی گاڑی کو بھی چار گولیاں لگی تھی اور جب سنتوک کے سیکورٹی گارڈ ان کی حفاظت میں سامنے آئے تو حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ شہناز ان دنوں سلمان خان کی فلم ' کسی کا بھائی کسی کی جان' کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وینکٹیش دگوبتی اور پوجا ہیگڑے بھی ہیں۔ سلمان کے بہنوئی آیوش شرما بھی اس فلم کا حصہ تھے۔ تاہم انہوں نے مبینہ طور پر فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ۔

اپنے پہلے بالی ووڈ فلم کی ریلیز سے قبل شہناز گل ایک اور فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ وہ اداکار جان ابراہم کی اگلی فلم 100% میں بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم میں رتیش دیش مکھ اور نورا فتحی بھی اہم کردار میں ہوں گے۔ یہ ایک فیملی انٹرٹینر فلم ہے۔

مزید پڑھیں: Bigg Boss 16 ساجد خان کی حمایت کرنا شہناز گل کے مداحوں کو پسند نہیں آیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details