حیدرآباد (تلنگانہ): اداکارہ شہناز گل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عشق تیرا لے ڈوبا نغمہ گنگناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ شہناز کی پرسکون آواز میں اس نغمہ کو سن کر ان کی مداحوں کی آنکھیں نم ہوگئی ہیں اکثر اپنی معصوم اور دل کو چھو لینے والی اداؤں سے شائقین کا دل جیتنے والی گل نے ایک بار پھر اپنی بہترین گلوکاری سے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔Shehnaaz Gill sings Ishq Tera Lae Dooba
پنجابی اداکار و گلوکارہ، جو بگ باس 13 میں شرکت کے بعد سب کی پسندیدہ بن گئی ہیں، اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ دلکش سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس نے 'سڈ ناز' کے مداحوں کو جذباتی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا اور شہناز کے مداح انہیں پیار سے اس نام سے پکارتے ہیں۔
شہناز گل اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں سال 2018 میں آئی سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ کی فلم 'عیاری' کا نغمہ 'عشق تیرا لے ڈوبا' گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں شہناز سفید اور کالے سویٹر اور ڈینم جنز میں نظر آرہی ہیں۔ شہناز اس ویڈیو میں بغیر میک اپ میں بے حد پیاری نظر آرہی ہیں۔