ممبئی: شہناز گل جمعہ کو 29 سال کی ہوگئی ہیں اور انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔ اس موقع پر شہناز نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی سالگرہ کا جشن مناتی نظر آئیں۔ اس ویڈیو میں وہ ایک ہوٹل کمرے میں اپنی ٹیم، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ کیک کاٹتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔Shehnaaz Gill B'day
اداکار ورون شرما کو بھی ہوٹل میں شہناز کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اداکارہ ہیپی برتھ ڈے گانے پر رقص کرتے اور مسکراتی نظر آرہی ہیں اور ہمیشہ کی طرح وہ اس ویڈیو میں بھی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ویڈیو میں انہیں اپنے بھائی شہباز کے چہرے پر کیک لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیک کاٹتے ہوئے جب شہناز کے دوست ان سے 'ایک دعا' مانگنے کو کہتے ہیں تب اداکارہ اس کا جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ' میں دعا نہیں مانگتی'۔۔۔ ویڈیو کے آخر میں شہناز خود کو سالگرہ کی مبارکباد کہتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اس ویڈیو میں سب خوش اور شہناز کی سالگرہ کا جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شہناز نے لکھا کہ ' ایک سال اور بڑی ہوگئی۔۔مجھے سالگرہ مبارک ہو'۔