ممبئی (مہاراشٹر): گلوکارہ و اداکارہ شہناز گل کے سلمان خان کی آئندہ فلم کبھی عید کبھی دیوالی سے باہر ہونے کی افواہیں خوب گردش کر رہی ہیں۔ جہاں شہناز کو سلمان کی فلم سے نکالے جانے کی خبریں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے وہیں بگ باس 13 کی اسٹار نے سوشل میڈیا پر ان افواہوں پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔Shehnaaz Gill on Kabhi Eid Kabhi Diwali
شہناز نے انسٹاگرام پر لکھا 'لول، گزشتہ چند ہفتوں سے اس طرح کی افواہوں سے میری روزانہ تفریحی ہوتی رہتی ہے۔ میں لوگوں کے فلم دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی اور یقیناً میں بھی فلم میں ہوں'۔
شہناز نے اس سال کے شروع میں کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کی۔ اس فلم میں وہ راگھو جویال کے ساتھ جوڑی بناتی ہوئی نطر آئیں گی۔ اس فلم سے وہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔
فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں سلمان خان، وینکٹیش دگوبتی اور پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں ہوں گے ۔۔ سلمان کے بہنوئی آیوش شرما بھی اس فلم کا حصہ تھے۔ تاہم وہ اب فلم نہیں کر رہے ہیں۔