اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan Song شہناز گل اور پلک نے اپنی فلم کے نئے گانے 'بلی بلی' کی تشہیر کچھ اس طرح کی - کسی کا بھائی کسی کی جان کا بلی بلی گانا

بالی ووڈ کے 'بھائی جان' سلمان خان کی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے نئے گانے 'بلی بلی' کے ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سلمان خان کی ساتھی اداکارہ شہناز گل اور پلک تیواری نے اپنے خاص انداز میں اس گانے کی تشہیر کی۔

شہناز گل اور پلک نے اپنی فلم کے نئے گانے 'بلی بلی' کی تشہیر کچھ اس طرح کی
شہناز گل اور پلک نے اپنی فلم کے نئے گانے 'بلی بلی' کی تشہیر کچھ اس طرح کی

By

Published : Feb 28, 2023, 4:34 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے پیر کو اپنی آئندہ فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا دوسرا گانا 'بلی بلی' کا اعلان کیا ہے۔ سلمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں بلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ سلمان کے علاوہ اس فلم میں نظر آنے والی پلک تیواری اور شہناز گل نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گانے کی تشہیر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں دونوں 'بلی کا ماسک' پہنے نظر آرہی ہیں۔Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan Song Billi Billi

شہناز گل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ بلی کے ماسک میں نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شہناز گل نے کیپشن دیا ہے، 'ہمارے اگلے گانے کے لیے تیار ہیں؟ 2 مارچ کو 'بلی بلی' گانے کے لیے تیار ہو جائیں۔' اس تصویر میں شہناز گل سرمئی رنگ کے ٹاپ میں ماسک کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ ان کی ٹی شرٹ پر ایک سفید رنگ کی بلی بنی نظر آرہی ہے۔

پلک تیواری نے بھی کچھ اس طرح کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں پلک جینز اور کراپ ٹاپ کے ساتھ بلی والا ماسک پہنے نظر آرہی ہیں۔ پلک نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا ہے' تیار ہو ہمارے اگلے گانے کے لیے؟ 2 مارچ کو بلی بلی پر ناچنے کے لیے تیار ہوجائیں'۔

اس کے علاوہ سلمان خان نے اپنے فلم کے گانے بلی بلی کی تشہیر بھی بہت ہی پیارے انداز میں سوشل میڈیا پر کی ہے۔ سلمان نے انسٹاگرام پر پیاری بلیوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں ان کی فلم کا گانا 'بلی بلی' چل رہا ہے۔ سلمان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

فرہاد سمجی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں شہناز گل، پلک تیواری، وینکٹیش دگوبتی، جگپتی بابو، بھُمیکا چاولہ، وجیندر سنگھ، ابھیمنیو سنگھ، راگھو جوئیل، سدھارتھ نگم اہم کردار میں ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ ایک ایکشن اور رومانوی فلم ہے۔ سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' 2023 کی عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:Naiyo Lagda Teaser سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا پہلا نغمہ کا ٹیزر ریلیز

ABOUT THE AUTHOR

...view details