اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Shehnaaz Gill Out of Salman Khan's Film: سلمان خان کی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' سے شہناز گل باہر - شہناز گل کی پہلی ہندی فلم

سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی سے شہناز گل کو باہر کر دیا گیا ہے۔ شہناز گل اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی تھیں۔ Shehnaaz Gill Out of Salman Khan's Film

سلمان خان کی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' سے شہناز گل باہر
سلمان خان کی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' سے شہناز گل باہر

By

Published : Aug 8, 2022, 3:04 PM IST

حیدرآباد:بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق 'پنجاب کی کترینہ کیف' اور مشہور پنجابی گلوکارہ شہناز گل کو فلم کی کاسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔ جی ہاں، یہ خبر شہناز کے مداحوں کو مایوس کر سکتی ہے۔ دراصل میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز نے سلمان خان کو بھی انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کیا ہے پوری خبر ۔Shehnaaz Gill Out of Salman Khan's Film

میڈیا کے مطابق شہناز گل کو سلمان خان کی بہت انتظار کی جانے والی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' سے باہر کر دیا گیا ہے۔ شہناز گل اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی تھیں لیکن اس سے پہلے ہی شہناز کے مداحوں کے دل کو توڑنے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ شہناز نے اس فلم کے کئی مناظر بھی شوٹ کرچکے تھے، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔ وہیں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ شہناز نے سلمان خان کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا ہے۔ اس خبر پر ابھی تک فلم کے اسٹار کاسٹ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ ' کبھی عید کبھی دیوالی' سے پہلے ہی کئی اداکاروں کے نام جوڑے جا چکے ہیں اور کئی کو باہر کیا گیا ہے۔ اگر شہناز گل کے فلم سے باہر ہونے کی خبر سچ نکلی تو مداح سلمان خان سے کافی مایوس ہو سکتے ہیں۔

سلمان خان کی اس فلم میں ساؤتھ کی اداکارہ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹی وی اداکار سدھارتھ نگم بھی اس فلم میں نظر آسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شہناز گل، سلمان خان کے مقبول ترین شو 'بگ باس' سے سرخیوں میں آئی تھیں۔ تب سے اب تک شہناز گل اپنے دلکش انداز سے مداحوں کا دل جیتتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیچڑ میں کھیلتی نظر آئیں شہناز گل، دیکھیں تصاویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details