حیدرآباد (تلنگانہ): رنبیر کپور نے چار سال کے وقفے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی ہے۔اگر فلم کے ابتدائی جائزے پر نظر ڈالیں تو ایسا لگتا ہے کہ اداکار نے بظاہر اس فلم سے ناظرین کو حیران کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کرن ملہوترا کی ہدایت کردہ یہ ایکشن ڈرامہ فلم اس سال کی ایک اچھی ہندی فلم ہے۔
شمشیرا کی کہانی ایک فرضی شہر کازہ میں ترتیب دی گئی ہے، جہاں ایک جنگجو قبیلے کو شدھ سنگھ نامی ایک بے رحم آمر جنرل کے ذریعہ قیدی اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔فلم ایک ایسے شخص کی کہانی کو بیان کرتا ہے جو پہلے غلام تھا، پھر غلام سے سردار بنا اور آخر میں اس سے نے اپنے قبیلے کی نمائندگی کی۔ ایک ایسا شخص جس نے اپنے قبیلے کی آزادی اور وقار کے لیے انتھک جدوجہد کرتا ہے۔
ہدایتکار کرن ملہوترا نے بتایا تھا کہ آئندہ فلم شمشیرا کی موسیقی کو ترتیب دینے میں سات ماہ کا وقت لگا تھا اور لگتا ہے کہ ان کی محنت رنگ لائی ہے کیونکہ فلمی شائقین میوزک کمپوزر متھن کی بے تعریف کر رہے ہیں۔
کرن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ایکشن ڈرامہ فلم کو آدتیہ چوپڑا کی یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ فلم یش راج فلم کے لیے اتنی ہی اہم ہے جتنی یہ فلم رنبیر کپور کے لیے ہیں۔ شمشیرہ سے پہلے اس بینر کی تین فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔ ان تین فلموں میں بنٹی اور ببلی 2، جیش بھائی جوردار اور سمراٹ پرتھویراج شامل ہیں۔ یہ تینوں فلمیں ہی باکس آفس پر بری طرح سے ناکام ہوئی ہے۔ شمیشرا کو یش راج فلم کے لیے اچھا سمجھا جارہا ہے اور یہ ہم نہیں سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے۔آئیے نظر ڈالتےہیں رنبیر کپور کی اس فلم پر ٹویٹر صارفین کا کیا ردعمل ہے۔