حیدرآباد:بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ریلیز کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس دوران شاہ رخ خان فلم کی پرموشن کے لیے اتوار کے روز دبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ فلم ڈنکی کو بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ کام کیا ہیں،اس سے پہلے تاہم راجکمار نے شاہ رخ خان کو فلم 'منا بھائی ایم بی بی ایس' کی پیشکش کی تھی لیکن شاہ رخ نے کسی وجہ سے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
فلم ڈنکی میں وکی کوشل اور تاپسی پنو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ بومن ایرانی، وکرم کوچر اور انیل گروور بھی فلم کا حصہ ہیں۔ فلم کو راجکمار ہیرانی اور گوری خان نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔فلم 'ڈنکی' کی کہانی تارکین وطن کے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے پر مبنی ہے۔