اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

SRK Shares New Pathaan Look: شاہ رخ خان کے ہندی سنیما میں 30 سال مکمل، اداکار نے 'پٹھان' کا نیا لُک شیئر کیا - شاہ رخ خان کے ہندی سنیما میں 30 سال مکمل

شاہ رخ خان نے آج (25 جون) ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کے 30 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس خاص موقع پر اداکار نے فلم پٹھان سے اپنا نیا لُک جاری کیا ہے۔ SRK Shares New Pathaan Look

شاہ رخ خان کے ہندی سنیما میں 30 سال مکمل
شاہ رخ خان کے ہندی سنیما میں 30 سال مکمل

By

Published : Jun 25, 2022, 3:35 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان نے آج (25 جون) ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کے 30 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس خاص موقع پر شاہ رخ خان نے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا ہے اور اپنی آئندہ فلم پٹھان سے اپنا نیا لُک جاری کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے فلم 'پٹھان' کا ایک طاقتور موشن پوسٹر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ SRK Shares New Pathaan Look

پوسٹر میں شاہ رخ خان ایک ہاتھ میں بندوق لیے کھڑے ہیں۔ شاہ رخ کا یہ روپ دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انسٹاگرام پر موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ نے لکھا کہ '30 سال ہوگیا ہے اور میں کوئی گنتی نہیں کر رہا ہوں کیونکہ آپ کی محبت اور مسکراہٹ لامحدود ہے۔ یہ سفر پٹھان کے ساتھ جاری ہے۔ 25 جنوری 2023 کو یش راج فلم 50 کے ساتھ پٹھان کا جشن منائیں گے۔ یہ فلم ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہو رہی ہے'۔

ساتھ ہی شاہ رخ کی اس شاندار پوسٹ پر ان کے مداح بھی اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ 'پٹھان' کے اس موشن پوسٹر کو اب تک 5 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جان ابراہم بھی 'پٹھان' میں اہم کردار میں ہیں۔ SRK Celebrates 30 Years in Bollywood

شاہ رخ خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز راج کنور کی فلم 'دیوانہ' سے کی تھی، جو سال 1992 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم میں ان کے ساتھ دیویا بھارتی اور رشی کپور مرکزی کردار میں تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی اور پہلی ہی فلم سے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کا سکہ چل گیا۔

مزید پڑھیں:

SRK Poses with Fans: شاہ رخ خان کا پٹھانی انداز، مداحوں کے ساتھ لی خوب تصویریں

ABOUT THE AUTHOR

...view details