اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

SRK Hoists National Flag at Mannat: شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ ' منت' میں ترنگا لہرایا - شاہ رخ خان ہر گھر ترنگا

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے پوری فیملی کے ساتھ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں شامل ہوکر ’منت‘ کی چھت پر ترنگا لہرایا۔SRK Hoists National Flag at Mannat

شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ ' منت' میں ترنگا لہرایا
شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ ' منت' میں ترنگا لہرایا

By

Published : Aug 15, 2022, 10:45 AM IST

حیدرآباد؛آج پورا ملک آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ آزادی کے اس دن پر عام لوگوں سے لے کر بالی ووڈ کے مشہور شخصیات تک ہر گھر ترنگا مہم کے تحت اپنے گھروں پر قومی پرچم لگا رہے ہیں۔ وہیں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی اپنی پوری فیملی کے ساتھ اس جشن میں شامل ہوئے اور اپنے بنگلے 'منت' پر قومی پرچم لہرایا۔ اتوار کی شام شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر بیوی گوری خان اور دونوں بیٹوں آرین خان اور ابرام خان کے ساتھ ترنگا لہراتے ہوئے ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کی۔SRK Hoists National Flag at Mannat

شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ ' منت' میں ترنگا لہرایا

اس تصویر اور ویڈیو میں شاہ رخ اور گوری اپنے بیٹوں آریان اور ابرام کے ساتھ ترنگا لہراتے نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر سبھی سفید لباس میں زیب تن نظر آرہے ہیں۔ شاہ رخ، آرین اور ابرام نے سفید ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔ وہیں گوری خان آف وائٹ بلیزر جینز میں نظر آ رہی ہیں۔

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'اپنے چھوٹوں اور آنے والی نسل کو یہ سکھانے میں ابھی مزید وقت لگے گا کہ اس آزادی کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے ملک کے انقلابیوں نے کتنی قربانیاں دی ہیں، لیکن ان چھوٹوں کے ذریعہ پرچم لہرائے جانے سے ہم سب کو فخر، محبت اور خوشی محسوس ہوئی'۔

بالی ووڈ سے چار سال دور رہنے والے شاہ رخ خان فلم 'پٹھان' کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔ فلم 'پٹھان' میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔ حال ہی میں وہ عامر خان کی 'لال سنگھ چڈھا' اور آر مادھاون کی 'راکیٹری: دی نمبی ایفیکٹ' میں مختصر کردار میں نظر آئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اب سلمان خان کنگ خان کی فلم پٹھان میں نظر آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details