حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور کیارا ایڈوانی کافی ود کرن 7 کے آئندہ قسط میں نظر آنے والے ہیں۔ حال ہی میں اس ایپیسوڈ کا ایک پرومو ریلیز ہوا ہے جس میں شاہد کپور، کیارا اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے اعلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
اس پروموشنل ویڈیو میں شاہد اور کیارا، جنہوں نے بلاک بسٹر فلم کبیر سنگھ میں ایک ساتھ کام کیا ہے، کرن جوہر کے شو میں مزے دار وقت گزارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ آئندہ ایپی سوڈ شاہد اور کرن جوہر، کیارا کی منہ سے سدھارتھ کے ساتھ رشتہ قبول کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آنے والے ہیں۔ لیکن ان کی یہ کوشش ناکام ہونے والی ہے کیونکہ کیارا کی حاضر جوابی اور مضحکہ خیز انداز شاہد اور کرن دونوں کو خاموش کردینے والی ہے۔
ویڈیو کے آخر میں شاہد ، کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جب وی میٹ کے اداکار کرن جوہر کو یہ بتاتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ ' سدھارتھ اور کیارا ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوبصورت لگیں گے اور اگر یہ دونوں شادی کرتے ہیں تو ان کے بچے بھی خوبصورت ہوں گے'۔ شاہد یہیں پر نہیں رکتے وہ مزید کہتے ہیں کہ ' اس سال کے آخر تک ایک بڑے اعلان کے لیے تیار رہیں اور یہ کوئی فلم نہیں ہے'۔
واضح رہے کہ کافی ود کرن کے گزشتہ ایپیسوڈ میں جب سدھارتھ اور وکی کوشل شو میں نظر آئے تھے تب سدھارتھ نے بھی کیارا کے ساتھ تعلقات میں ہونے کا اعتراف نہیں کیا لیکن کہا کہ وہ اپنے شیرشاہ کوسٹار کے ساتھ ایک روشن مستقبل دیکھتے ہیں۔ سدھارتھ اور کیارا کے رشتے میں ہونے کی خبر کو اب تین سال ہوچکے ہیں لیکن دونوں نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
مزید پڑھیں:Koffee With Karan 7: کافی ود کرن میں سدھارتھ اور کیارا اڈوانی نے اپنے رشتے کی تصدیق کی