اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

An Impossible Love Story Release Date: 'این امپاسبل لو اسٹوری' کا باکس آفس پر سارہ علی خان کی فلم سے مقابلہ - امپاسبل لو اسٹوری اور میٹرو ان دنون

شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم این امپاسیبل لو اسٹوری کے میکرز نے حال ہی میں فلم کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم دسمبر کے پہلے ہفتے میں ریلیز کے لیے تیار ہے، جس کا باکس آفس پر سارہ علی خان اور آدتیہ رائے کپور کی فلم 'میٹرو ان دنوں' سے مقابلہ ہوگا۔

شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم 'این امپاسبل لو اسٹوری' کا باکس آفس پر سارہ علی خان کی فلم سے مقابلہ
شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم 'این امپاسبل لو اسٹوری' کا باکس آفس پر سارہ علی خان کی فلم سے مقابلہ

By

Published : Jun 19, 2023, 11:25 AM IST

حیدرآباد: شاہد کپور اور کریتی سینن کی پہلی رومانوی فلم این امپاسبل لو اسٹوری' کا مقابلہ باکس آفس پر سال 2023 کی ایک اور بڑی فلم 'میٹرو ان دنوں' سے ہوگا جس میں سارہ علی خان اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار میں ہیں۔دونوں متوقع فلموں کا رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں میں آمنا سامنا ہوگا۔ واضح رہے کہ شاہد اور کریتی کی فلم 7 دسمبر کو تھیٹر میں ریلیز ہوگی جبکہ انوراگ باسو کی فلم میٹرو ان دنوں 8 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔An Impossible Love Story release date

پیر کو شاہد کپور اور کریتی سینن کی رومانوی ڈرامہ فلم کے میکرز نے فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا۔ انسٹاگرام پر پروڈکشن ہاؤس میڈاک فلمز نے فلم کا ایک پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ '7 دسمبر 2023 کو آنے والی فلم این امپاسبل لو اسٹوری کے لیے اپنے کلینڈرز کو نشان زد کرلیں۔ جیو اسٹوڈیوز اور دنیش وجن آپ کے لیے لا رہے ہیں یہ نئی فلم، جس میں شاہد کپور اور کریتی سینن پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایتکاری اور تحریر: امیت جوشی اور آرادھنا ساہ۔ پروڈیوسر: دنیش وجن، جیوتی دیشپانڈے اور لکشمن اٹیکر اے میڈاک فلمز پروڈکشن'۔

امت جوشی اور آرادھنا ساہ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 7 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ شاہد اور کریتی کے علاوہ اس فلم میں لیجنڈ اداکار دھرمیندر بھی ہیں۔ اس سے پہلے یہ فلم اکتوبر 2023 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ فلم کو دنیش وجن، جیوتی دیشپانڈے، اور لکشمن اٹیکر نے بنایا ہے۔

دوسری جانب انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میٹرو ان دنوں 8 دسمبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ایک اینتھولوجی کے طور پر تیار کی گئی اس فلم میں آدتیہ رائے کپور، سارہ علی خان، کونکونا سین شرما، پنکج ترپاٹھی، فاطمہ ثنا شیخ، انوپم کھیر، سارہ علی خان اور عل فضل اور نینا گپتا مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں:Shahid and Kriti Film Wrap: شاہد کپور اور کریتی سینن کی ایک ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details