ممبئی: شاہد کپور نے ایک تھیٹر میں اچانک پہنچ کر اس وقت مداحوں کو حیران کردیا جہاں ان کی فلم جب وی میٹ دکھائی جارہی تھی۔ ویلینٹائن ڈے پر دوبارہ ریلیز ہونے والی مشہور فلم ملک بھر کے تھیٹروں میں ہاؤس فل چل رہی ہے۔ اس درمیان شاہد جمعرات کی شام ممبئی کے ایک تھیٹر پہنچ گئے جہاں ان کی یہ فلم دکھائی جارہی تھی۔ شاہد شائقین کو اس فلم سے لطف اندوز ہوتے دیکھ کر خوش نظر آئے اور بعد میں انہوں نے اپنے مداحوں سے ہاتھ بھی ملائے۔Shahid Kapoor Viral Video
پی وی آر سنیما نے ویلینٹائن کو دیکھتے ہوئے کئی مشہور فلموں کو دوبارہ ریلیز کیا تھا۔ پی وی آر کی جانب سے اس خصوصی فیسٹیول کا آغاز 10 فروری کو ہوا اور یہ 16 فروری تک جاری رہا، جہاں کئی مشہور فلمیں تھیٹروں میں دوبارہ ریلیز کی گئیں۔ ٹائٹینک (انگریزی)، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، جب وی میٹ، تماشا، ٹکٹ ٹو پیراڈائز (انگریزی)، ونائیتھاندی وروایا (تمل)، وید (مراٹھی)، گیتا گووندم (تیلگو)، گوگلی (کنڑ)، لو نی بھوائی (گجراتی) ہردیم (ملیالم) سمیت کئی فلموں کو ریلیز کیا گیا ہے۔
16 سال قبل ریلیز ہونے والی امتیاز علی کی جب وی میٹ بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔ شائقین نے جب شاہد کو تھیٹر میں دیکھا تو وہ بہت خوش ہوئے کیونکہ فلم کا آخری گانا 'موجا ہی موجا' جیسے شروع ہوا ویسے ہی شاہد تھیٹر کے اندر داخل ہوتے ہوئے نظر آئے۔ شاہد نے اپنا یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جہاں انہیں لوگوں سے بھرے ایک تھیٹر میں داخل ہوتے اور مسکراہٹ کے ساتھ سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' جب ہم 16 سال بعد ملے '۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کو سفید رنگ کے پرنٹیڈ شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس فلم میں شاہد کرینہ کپور کے ساتھ نظر آئے تھے۔ جب وی میٹ، 26 اکتوبر 2007 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، اس میں ترون اروڑہ، سومیا ٹنڈن، دارا سنگھ اور پون ملہوترا بھی تھے۔ کرینہ نے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا جب کہ شاہد بھی بہترین اداکار کے لیے نامزد ہوئے تھے۔ اس ہندی فلم کو بعد میں تمل اور تیلگو میں دوبارہ بنایا گیا۔ شاہد کو حال ہی میں اپنی پہلی ویب سیریز فرضی میں دیکھا گیا، جو گزشتہ ہفتے پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:Farzi Trailer شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی کی ویب سیریز 'فرضی' کا ٹریلر ریلیز