حیدر آباد: شاہد کپور اور اسن کی بیوی میرا راجپوت کپور اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ یہ جوڑی اکثر مداحوں کے ساتھ اپنے خوبصورت لمحات کی تصویریں شیئر کرتی ہے لیکن اس بار ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہد اور میرا ڈانس کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں یہ جوڑی ایک رومانوی انگریزی گانے کی دُھن پر کھل کر تھرکتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ اس ویڈیو میں شاہد سفید شرٹ اور کالی پینٹ میں ہینڈسم نظر آرہے ہیں وہیں میرا پیلے انارکلی سوٹ میں سورج کی کِرن معلوم ہورہی ہیں۔ Shahid Kapoor and Mira Rajput Dance Video
یہ ویڈیو میرا راجپوت کی والدین کی شادی کی 40ویں سالگرہ کی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا راجپوت نے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہوا ہے۔ وہیں شاہد نے کالی پینٹ کے اوپر سفید شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو کو شاہد کے چھوٹے بھائی ایشان کھٹر نے ریکارڈ کیا ہے جن کی آواز ویڈیو میں سنائی دے رہی ہے۔ میرا راجپوت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ' مجھے لگتا ہے کہ میں تم سے شادی کرنا چاہتی ہوں'۔
اسی دوران شاہد کی جانب سے بھی ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں شاہد کپور اپنے چھوٹے بھائی ایشان کھٹر کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ دونوں بھائی 'روپ تیرا مستانہ' گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شاہد نے لکھا ہے ' یہ ہمیں اپنی امی نیلمہ عظیم سے ملا ہے'۔