اداکار شاہ رخ خان اپنے بچوں کے بہت قریب ہیں اور انہوں نے اپنی بیٹی سہانا خان کے لیے ایک ڈائری لکھی ہے۔ وہ سہانا کے لیے یہ ڈائری سال 2014 سے لکھ رہے ہیں۔ حال ہی میں سہانا نے سوشل میڈیا پر اینی ڈائری بک کی ایک جھلک شیئر کی۔ اس پوسٹ کے چند گھنٹے بعد ہی شاہ رخ کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں وہ اس جریدے کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ اب یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے۔SRK Old Video Viral
یہ ویڈیو انوپم کھیر کے ایک شو کا ہے جس میں شاہ رخ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔ اس ایپی سوڈ میں انہوں نے سہانا خان کے لیے خصوصی ڈائری لکھنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 'میں واقعی چاہتا ہوں کہ میری بیٹی ایک اداکارہ بنے۔ اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی اور میری بات نہیں سنتا اور میری بیٹی ابھی بڑی ہورہی ہے اور اس لیے میں ان کے لیے ایک کتاب لکھ رہا ہوں جو وہ شاید پڑھے۔ جب بھی اداکاری کے بارے میں میرے دل میں کوئی بات آتی ہے تو میں اسے لکھ دیتا ہوں'۔
وہیں انوپم کھیر نے شاہ رخ سے تصدیق کی کہ کیا یہ کتاب صرف سہانا کے لیے ہے۔ جس پر شاہ رخ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 'ہاں، صرف اس کے لیے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میں اپنے ذاتی تجربات کو مختصر 3 سے 4 لائنوں میں لکھ دیتا ہوں۔ میں اسے اس کے لیے لکھنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے کسی کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ میں کیسے کام کرتا ہوں۔ جب میں اپنے ساتھی اداکاروں سے اس کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو وہ اس (بات چیت) سے گریز کرتے ہیں۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی وہ کتاب پڑھے اور اس سے سیکھے'۔