اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

First song Zinda Banda from Jawan: جوان کے پہلے گانے' زندہ بندہ' کو بنانے میں خرچ ہوئے اتنے کروڑ

سپر سٹار شاہ رخ خان کی متوقع فلم جوان کا پہلا گانا 'زندہ بندہ' جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے۔ شائقین کو پوری امید ہے کہ یہ گانا بے حد شاندار ہوگا۔

جوان کے پہلے گانے' زندہ بندہ' کو بنانے میں خرچ ہوئے اتنے کروڑ
جوان کے پہلے گانے' زندہ بندہ' کو بنانے میں خرچ ہوئے اتنے کروڑ

By

Published : Jul 26, 2023, 4:15 PM IST

ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم جوان کی دیوانگی مداحوں کے سر چڑھ کر بول رہی ہے۔ فلم کے پہلے گانے زندہ بندہ کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔ ایک پریس نوٹ کے مطابق یہ گانا لاکھوں لوگوں کو ایک ساتھ جھومنے پر مجبور کردے گا۔First song Zinda Banda from Jawan

گانے کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر چنئی میں پانچ دنوں میں مکمل کی گئی۔ گانے میں چنئی، حیدرآباد، بنگلور، مدورائی، ممبئی جیسے شہروں سے آئے 1000 سے زائد ڈانسر کو شامل کیا گیا ہے۔ 15 کروڑ روپے کے زائد بجٹ سے تیار ہوئے اس گانے میں شاہ رخ خان کا زبردست رقص دیکھنے کو ملے گا اور ان کے ساتھ 1000 بیک گراؤنڈ ڈانسر بھی ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ ایسا پہلی بار ہوگا جب شاہ رخ خان ایسا کچھ کرتے نظر آئیں گے۔

اب تک شائقین نے جوان کا دلکش پریویو دیکھا جس نے ان کی تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ جوان کے پریویو میں گریمی کے لیے نامزد ہوئی مقبول فنکار راجہ کماری نے شاہ رخ خان کے لیے ریپ بھی کیا ہے اور ان کے اس ریپ کو بے حد سراہا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کے فین کلبوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ریپر کو گلابی لباس پہنے جوان کے تھیم گانا کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کی موسیقی انیرودھ روی چندر نے دی ہے۔

فلم پٹھان کے بعد جوان شاہ رخ خان کی سال 2023 میں ریلیز ہونے والی دوسری سب سے بڑی فلم ہے۔ پٹھان نے باکس آفس کے کئی ریکارڈ توڑ دیے اور یہ اب تک ایس آر کے کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ پٹھان شاہ رخ خان کی چار سال کے ایک طویل وقفے کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی۔ اب جوان کی ہدایتکاری ایٹلی نے کی ہے،جس میں وجے سیتھوپتی اور نینتھارا بھی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون اس فلم میں ایک خاص کردار میں ہیں۔ فلم 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں:Film Jawan Prevue شاہ رخ خان کی فلم جوان کا پریویو ریلیز

ABOUT THE AUTHOR

...view details