اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

SRK Surprises 60 Year old fan شاہ رخ خان نے 60 سالہ کینسر مریضہ کو ویڈیو کال کیا، اداکار نے مالی مدد کرنے کا وعدہ کیا - شاہ رخ خان کی کینسر مریضہ سے بات

شاہ رخ خان نے حال ہی میں کینسر سے لڑنے والی 60 سالہ مداح کو ویڈیو کال کیا اور اس سے جلد ملاقات کرنے اور علاج کے لیے مالی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔

شاہ رخ خان نے 60 سالہ کینسر مریضہ کو ویڈیو کال کیا، اداکار نے مالی مدد کرنے کا وعدہ کیا
شاہ رخ خان نے 60 سالہ کینسر مریضہ کو ویڈیو کال کیا، اداکار نے مالی مدد کرنے کا وعدہ کیا

By

Published : May 23, 2023, 4:11 PM IST

شاہ رخ خان نے ایک کینسر مریضہ کے تئیں اپنی شفقت کا اظہار کرکے ایک بار مداحوں کا پھر دل جیت لیا ہے۔ 60 سالہ مداح نے اپنی زندگی میں ایک بار اداکار سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور دلوں کے بادشاہ نے ویڈیو کال کے ذریعے ان کے اس خواب کو پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔SRK Surprises 60 Year old fan

مغربی بنگال کے کھردہ کی رہائشی شیوانی چکرورتی نامی 60 سالہ مریضہ کئی برسوں سے ٹرمینل کینسر میں مبتلا ہیں۔ وہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار اسٹار سے ملنا چاہتی ہیں۔ ان کی یہ خواہش بھی جلدی پوری ہوجائے گی کیونکہ خود شاہ رخ خان نے انہیں فون کرکے ان سے ملاقات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس فون کے فورا بعد ہی ان کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اداکار کے فین پیجز نے بتایا ہے کہ اداکار نے اپنے مصروف شیڈول کے باوجود کس طرح شیوانی کو فون کیا اور ان سے بات کی۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے اپنے مداح کو ایک ویڈیو کال کرکے حیران کردیا اور انہوں نے 40 منٹ تک مداح سے بات چیت کی۔ پٹھان اسٹار نے جلد ہی مداح سے ملنے اور علاج کے لیے ان کی مالی مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ رپورٹ کے مطابق شیوانی کی بیٹی پریا نے کہا کہ شاہ رخ نے ان کی والدہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ وہ ان کے کولکاتا کے گھر بھی آئیں گے اور ان کے ساتھ مچھلی بھی کھائیں گے۔ پریا نے بتایا کہ ' ایس آر کے میری ماں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں گے۔ انہوں نے ان کے لیے دعا پڑھی۔ شاہ رخ خان نے میری ماں سے وعدہ کیا کہ وہ میری شادی میں آئیں گے اور ان کے باورچی خانے میں پکی مچھلی بھی کھائیں گے لیکن ان کی شرط ہے کہ ان مچھلیوں میں ہڈیاں نہ ہوں'۔

شاہ رخ آخری بار سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان میں نظر آئے تھے، جو اس سال جنوری میں ریلیز ہوئی اور انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔ اس میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے بھی کام کیا ہے۔ وہ اگلی فلم جوان میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایت کاری ایٹلی نے کی ہے۔ اس فلم کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں نینتھارا اور وجے سیتھوپتی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔اس کے علاوہ شاہ رخ ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی آئندہ فلم ڈنکی میں اداکار تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Singer Palash Sen on SRK: شاہ رخ خان کے ہندی فلمیں کرنے پر ان کے دوست پلاش سین نے کہا 'ہمیں لگا کہ وہ اس سے کچھ زیادہ بہتر کرے گا'

ABOUT THE AUTHOR

...view details