اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

SRK Touches Big B's Feet کولکاتا فلم فیسٹیول میں کنگ خان نے بگ بی اور جیا بچن کے پیر چھوئے، ویڈیو وائرل - شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن

کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں شاہ رخ خان، امتیابھ بچن اور جیا بچن کے پاؤں چھوتے نظر آرہے ہیں۔ SRK Touches Big B's Feet

کولکاتا فلم فیسٹیول میں کنگ خان نے بگ بی اور جیا بچن کے پیر چھوئے، ویڈیو وائرل
کولکاتا فلم فیسٹیول میں کنگ خان نے بگ بی اور جیا بچن کے پیر چھوئے، ویڈیو وائرل

By

Published : Dec 16, 2022, 4:14 PM IST

ممبئی: سپر اسٹار شاہ رخ خان آئندہ فلم 'پٹھان' کے 'بے شرم رنگ' تنازع کے درمیان کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 میں پہنچے۔ اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیتنے والے کنگ خان اپنی شائستہ طبیعت سے دل جیتنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ کنگ خان نے فلم فیسٹیول میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن کے پاؤں چھو کر ان کی دعائیں لی۔جس کے بعد شاہ رخ کو بگ بی کو گرمجوشی سے گلے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔SRK Touches Big B's Feet

واضح رہے کہ فیسٹیول کے اس خاص لمحے والی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں رانی اسٹیج پر تجربہ کار اداکاروں سے ملاقات کرتی نظر آرہی ہیں۔ دوسری جانب شاہ رخ، بگ بی، جیا بچن اور رانی مکھرجی کو ایک ساتھ دیکھ کر مداحوں کو ان چاروں کی مشہور فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' یاد آگئی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'رائے چند فیملی ری یونین' جبکہ دوسرے نے لکھا کہ 'شاہ رخ بہترین ہیں، وہ سب کی عزت کرتے ہیں'۔ ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ ' کبھی خوشی کبھی غم کا شاندار ری یونین'۔ واضح رہے کہ شاہ رخ نے 2001 میں ریلیز ہونے والی 'کبھی خوشی کبھی غم' میں جیا بچن اور امیتابھ بچن کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کاجول، ہریتک روشن اور کرینہ کپور بھی اہم کرداروں میں تھے۔ حال ہی میں 14 دسمبر کو کبھی خوشی کبھی غم نے 21 سال مکمل کیے ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے ایک دن بعد شاہ رخ خان، بگ بی اور جیا بچن کو کولکاتا فلم فیسٹیول کے اسٹیج پر دوبارہ ایک ساتھ دیکھا یگا۔ رانی نے اس فلم میں ایک کیمیو کیا۔مداح اس فلم کو 'کے 3 جی' کے نام سے جانتے ہیں۔ کبھی خوشی کبھی غم' کے علاوہ شاہ رخ اور بگ بی نے 'محبتیں'، 'پہیلی'، 'ویر زارا'، 'بھوت ناتھ ریٹرنز' اور 'کبھی الوداع نہ کہنا' میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:SRK Speech at KIFF 'بائیکاٹ پٹھان' ٹرینڈ کے درمیان شاہ رخ خان کا بیان سامنے آیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details