اداکار شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ صرف بالی ووڈ کے بادشاہ نہیں بلکہ پوری دنیا میں راج کرنے کے لیے آئے ہیں۔ اداکار شاہ رخ خان 2023 کے ٹائم 100 کی پول میں سرفہرست آئے ہیں۔ یہ فیصلہ ان قارئین نے اپنی ووٹ سے دیا ہے جو ان کے خیال میں میگزین کی سب سے زیادہ بااثر افراد کی سالانہ فہرست میں جگہ بنانے کے مستحق ہیں۔ ٹائم میگزین کی پبلیکیشن کے مطابق تقریبا 1.2 ملین ووٹ ڈالے گئے تھے اور ان میں سے چار فیصد ووٹ شاہ رخ خان کو کیا گیا تھا۔SRK Tops Time Magazine
اس فہرست میں شاہ رخ خان کے بعد دوسرے نمبر پر ایرانی خواتین ہیں جو اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہی ہیں۔ انہوں نے 3 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ان خواتین نے میگزین کا 2022 پرسن آف دی ایئر ریڈر پول بھی جیتا ہے۔ تیسرے نمبر پر دو فیصد ووٹ کے ساتھ وہ ہیلتھ کیئر ورکز ہیں جو 2020 سے وبائی مرض سے نمٹنے کےلیے صف اول میں ہیں۔
پرنس ہیری اور میگھن مارکل اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رہے، ان کو 1.9 فیصد ووٹ ملا ہے۔ اس سال کے شروع میں ہیری اپنی سوانح عمری کی لانچ کے بعد سے دنیا بھر کے اخباروں کی سرخیوں میں چھائے رہے۔ وہیں فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی 1.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر رہے۔