اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Nayanthara And Vignesh Shivan's Wedding: ساؤتھ اداکارہ نینتھارا کی شادی میں شاہ رخ خان نے کی شرکت، دیکھیں تصاویر - فلم جوان میں شاہ ر خ کی اداکارہ

شاہ رخ خان کی آئندہ فلم جوان میں ان کی ساتھی اداکارہ نینتھارا کی آج شادی ہے۔جس میں شاہ رخ خان سے لے کر رجنی کانت سمیت کئی فلمی ستاروں کو شادی میں مدعو کیا گیا ہے۔ Nayanthara And Vignesh Shivan's Wedding

ساؤتھ اداکارہ نینتھارا کی شادی میں شاہ رخ خان نے کی شرکت، دیکھیں تصاویر
ساؤتھ اداکارہ نینتھارا کی شادی میں شاہ رخ خان نے کی شرکت، دیکھیں تصاویر

By

Published : Jun 9, 2022, 11:33 AM IST

حیدرآباد: جنوبی فلم انڈسٹری کی سپرہٹ اداکارہ نینتھارا آج (9 جون) چنئی میں فلمساز وگنیش شیون سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ یہ شادی مہابلی پورم ریزورٹ میں ہونے جا رہی ہے۔ شادی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شادی میں فلمی دنیا کے معروف ستاروں نے شرکت کی ہے، جس میں ایک نام بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی ہیں۔ Nayanthara And Vignesh Shivan's Wedding

شاہ رخ کی آئندہ فلم جوان میں نینتھارا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ کی زندگی کے سب سے خوبصورت دن کو مزید یادگار بنانے کے لیے بھارتی سنیما کے سپراسٹار بھی پہنچ گئے ہیں۔ حال ہی میں کووڈ سے صحتیاب ہوئے شاہ رخ خان نے اپنی ساتھی اداکارہ کی شادی تقریب میں شرکت کی۔ Shah Rukh Khan Attends Nayanthara Wedding

شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی نے جمعرات کی صبح اپنے انسٹاگرام پر شاہ رخ کی تصویریں شیئر کیں اور لکھا کہ ' نینتھارا کے خاص دن کے لیے'۔ ان تصویر میں شاہ رخ بے حد خوبصورت نظر آرہے ہیں۔

جوڑے نے شادی میں تمل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن کو ذاتی طور پر دعوت بھی دی ہے۔ جوڑے نے مہمانوں اور شادی سے متعلق رسومات سے متعلق کوئی معلومات شیئر نہیں کی ہیں۔

ساؤتھ اداکارہ نینتھارا کی شادی

میڈیا رپورٹس کے مطابق نینتھارا اور وگنیش شیون مہابلی پورم کے ایک لگژری ریزورٹ میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ریزورٹ میں 129 کمرے ہیں۔ یہ ریزورٹ پورے ویک اینڈ کے لیے بک کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس ریزورٹ میں فلمی ستاروں کے لیے ویڈنگ ریسیپشن بھی منعقد کیا جائے گا۔

نینتھارا اور وگنیش پہلے آندھرا پردیش کے تروپتی مندر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اب جوڑے کی شادی تمل ناڈو کے مہابلی پورم کے شیرٹاؤن گرینڈ ریزورٹ میں ہوگی۔

ساؤتھ اداکارہ نینتھارا کی شادی
ساؤتھ اداکارہ نینتھارا کی شادی

نینتھارا اور وگنیش کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ بھی سامنے آیا، جس میں شادی کی تاریخ (9 جون) اور شادی کا مقام (شیرٹن گرینڈ ریزورٹ) لکھا گیا تھا۔ ساتھ ہی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں رجنی کانت، کمل ہاسن، چرنجیوی، اجیت، سمانتھا روتھ پربھو، وجے سیتھوپتی اور فلم انڈسٹری سے کئی تجربہ کار ستاروں کے شریک ہونے کا امکان ہے۔

جوڑے نے مہمانوں اور شادی سے متعلق رسومات کی کوئی معلومات شیئر نہیں کی ہے۔ یہ جوڑا گزشتہ چھ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ میں ہے۔ جوڑے کی ملاقات فلم 'نانم راؤڈی دھان' (2015) کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ اس شادی میں قریبی رشتہ دار اور خاص دوست ہی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ اور نینتھارا مشہور ہدایتکار اٹلی کی فلم جوان میں ایک ساتھ نظر آنے والےہیں۔ حال ہی میں فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ فلم آئندہ سال ریلیز ہونے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details