اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Jawan's First Song Zinda Banda : شاہ رخ خان نے فلم جوان کا پہلا نغمہ 'زندہ بندہ' کے ریلیز کا اعلان کیا - زندہ بندہ کب ریلیز ہوگا

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی فلم جوان کے پہلے گانے زندہ بندہ کی ریلیز کا اعلان کیا ہے۔ یہ گانا ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگا۔

شاہ رخ خان نے فلم جوان کا پہلا نغمہ 'زندہ بندہ' کے ریلیز کا اعلان کیا
شاہ رخ خان نے فلم جوان کا پہلا نغمہ 'زندہ بندہ' کے ریلیز کا اعلان کیا

By

Published : Jul 31, 2023, 12:21 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): سپر اسٹار شاہ رخ خان نے پیر کی صبح اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم جوان کے پہلے گانے کے نئے پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' دی ساؤنڈ آف جوان! گانا آج رات 12:50 بجے ریلیز ہوگا! جوان دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگا'۔Jawan's first song Zinda Banda

پوسٹر میں اداکار کو پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کالی قمیض کے ساتھ کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔ پوسٹر پر انگریزی میں لکھا ہے پریپیر فار دی ساؤنڈ آف جوان ( جوان کے گانے کے لیے تیار ہوجائیں)۔ یہ گانا تین زبانوں ہندی، تمل اور تیلگو میں 31 جولائی کو ریلیز ہوگا۔ گانے کے ہندی ورژن کا نام زندہ بندہ ہے۔

حال ہی میں ایسی کئی رپورٹس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ چک دے انڈیا کے اداکار نے ایک ہزار ڈانسر کے ساتھ فلم کے گانا زندہ بندہ کی شوٹ کی ہے۔ اداکار کی جانب سے یہ پوسٹر شیئر کرنے کے فورا بعد مداحوں نے اپنے تبصرے سے کمنٹ سیکشن کو تعریفوں سے بھردیا ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' جوان کا ٹائم آگیا'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ 'گانے کے ریلیز ہونے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا'۔

جوان کی موسیقی انیرودھ روی چندر نے دی ہے۔ ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جوان 7 ستمبر 2023 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی بھی اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گی۔

جوان میں پریمنی، ثانیہ ملہوترا اور ردھی ڈوگرا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ جوان پٹھان کے بعد شاہ رخ خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی دوسری سب سے بڑی فلم ہے۔ واضح رہے کہ پٹھان نے باکس آفس کے کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور یہ ان کی اب تک کے کرئیر کی سب سے بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی ہے۔ پٹھان شاہ رخ خان کی چار سال کے بعد پہلی بڑی فلم ہے۔

مزید پڑھیں:Humayun Saeed and SRK: پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے شاہ رخ خان سے ملاقات کا اپنا تجربہ شیئر کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details