حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان برطانیہ میں ان دنوں شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اداکار کو لندن کی سڑکوں پر راجکمار ہیرانی کی آئندہ فلم ڈنکی کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس درمیان اداکار کو مداحوں سے گھرتے ہوئے بھی دیکھا گیا لیکن ہجوم سے بچنے کے لیے اداکار جلدی میں اپنی گاڑی میں روانہ ہوگئے۔SRK Mobbed by Fans in London
ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ سے وائرل ہورہی ایک ویڈیو میں شاہ رخ کو سرخ جیکٹ اور کالی پتلون پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ چونکہ شاہ رخ آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ کر رہے تھے اس لیے وہاں مداحوں نے انہیں آسانی سے پہچان لیا اور آہستہ آہستہ لوکیشن میں بھیڑ بڑھنے لگی۔ لیکن اس سے پہلے کہ شائقین اپنے پسندیدہ اسٹار سے ملاقات کرپاتے، اداکار اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ اسی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جسے انسٹاگرام پر ایک فین پیج کے ذریعہ شئر کیا گیا ہے۔Shah Rukh Khan shoots for Dunki in London