اداکار شاہ رخ خان نے مسز چٹرجی ورسس ناروے پر اپنا ردعمل دیا ہے اور فلم کی مرکزی اداکارہ رانی مکھرجی کی تعریف کی ہے۔ جمعرات کے روز ٹویٹر پر شاہ رخ خان نے فلم پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'مسز چٹرجی ورسس ناروے کی پوری ٹیم کی زبردست کوشش۔ میری رانی مرکزی کردار میں کسی رانی کی طرح چمک رہی ہے'۔Mrs Chatterjee vs Norway
انہوں نے فلم کے ہدایتکار کی بھی تعریف کی۔ اداکار نے مزید لکھا کہ 'ہدایتکار آشیما نے بے حد حساسیت کے ساتھ انسانی جدوجہد کو دکھایا ہے، جم، انیربن بھٹاچاریہ، نمیت، سومیا مکھرجی، بالاجی گوری سب نے اچھا کام کیا ہے، یہ فلم ضرور دیکھیں'۔ شاہ رخ خان کی اس ٹویٹ کے بعد کئی مداحوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا وہ اب یہ فلم دیکھنا پسند کریں گے۔
اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ ' ایک ایسا تجزیہ جس پر ہم بھروسہ کرسکتے ہیں! یہ فلم دیکھنے کا انتظار کر رہا ہوں۔ اور آپ کو آن لائن دیکھ کر بہت اچھا لگا، چاہے وہ مختصر وقت کے لیے تھا۔ آپ اور آپ کے خوبصورت خاندان کو بہت سارا پیار'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' ویسے بھی یہ میری فہرست میں شامل تھا میں ضرور دیکھوں گا'۔
ایک اور شخص نے ٹویٹ کیا کہ بادشاہ اور رانی کو دوبارہ ایک ساتھ فلم کرنی چاہیے.. آپ لوگ میری پسندیدہ اسکرین جوڑی ہیں'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' میری رانی آپ کیسے میرا دل پگھلانے میں کبھی ناکام نہیں ہوئیں، میرے شاہ۔۔ میں یہ پہلے ہی یہ فلم دیکھنے کا انتظار کر رہا تھا اور اب اس سے بھی زیادہ انتظار کر رہا ہوں۔ آپ کو بہت سارا پیار'۔
شاہ رخ اور رانی مکھرجی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کی ہے۔ ان فلموں میں کچھ کچھ ہوتا ہے (1998)، کبھی خوشی کبھی غم (2001)، پہیلی (2005)، اور کبھی الوداع نہ کہنا (2006)، چلتے چلتے شامل ہیں۔
رانی کی حالیہ ریلیز فلم مسز چٹرجی ورسس ناروے 17 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ آشیما چھیبر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جم ساربھ، انیربن بھٹاچاریہ اور نینا گپتا بھی ہیں۔ یہ فلم این آر آئی جوڑے ساگاریکا بھٹاچاریہ اور انوروپ بھٹاچاریہ کی سچی کہانی پر مبنی ہے ۔یہ فلم پورے ملک کے خلاف ایک ماں کی اپنے بچے کو دوبارہ حاصل کرنے کی جہدوجد کے بارے میں ہے۔
مزید پڑھیں:Mrs Chatterjee Vs Norway trailer: رانی مکھرجی کی آئندہ فلم 'مسز چٹرجی ورسس ناروے' کا ٹریلر ریلیز