ممبئی: بالی ووڈ کے 'بادشاہ' اور 'کنگ آف رومانس' شاہ رخ خان وہ سپر اسٹار ہیں جنہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ رومانوی فلمیں کیں۔ شاہ رخ خان کی حقیقی زندگی کی محبت کی کہانی بھی ایک بالی ووڈ فلم کی طرح ہی ہے۔ شاہ رخ خان کو گوری خان سے شادی کرنے کے لیے کتنی جدوجہد کرنی پڑی تھی، یہ بات ان کے مداح بخوبی جانتے ہیں۔ شاہ رخ نے فلم انڈسٹری میں ایک سے ایک ہٹ رومانوی فلمیں دیں۔ اب ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شاہ رخ خان نے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے گوری خان کو 34 سال قبل ویلنٹائن ڈے کا پہلا تحفہ دیا تھا۔SRK's First Valentine Gift to Gauri Khan
شاہ رخ خان نے ویلینٹائن ڈے کے موقع پر ایک بار پھر ٹوئٹر پر 'آسک ایس آر کے ' سیشن پر اپنے مداحوں سے بات چیت کی۔ جہاں 'کنگ خان' کے ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ نے گوری میم کو ویلنٹائن ڈے کا پہلا تحفہ کیا دیا تھا؟ اپنے اس شرارتی مداح کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ' اگر میں یاد کروں تو۔۔اس بات کو 34 سال ہوگئے ہیں، شاید گلابی رنگ کی پلاسٹک کے کان کی بالیاں دی تھی'۔