اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

DU Professors Dancing To Jhoome Jo Pathaan جھومے جو پٹھان پر ڈی یو پروفیسرز کا ڈانس ویڈیو وائرل، شاہ رخ خان نے بھی ویڈیو پوسٹ کیا - جھومے جو پٹھان پر پروفیسرز کا ڈانس

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی اس ویڈیو کو شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے جس میں دہلی یونیورسٹی کی کئی خواتین پروفیسرز ان کی فلم پٹھان کے گانے 'جھومے جو پٹھان' پر اپنی طالبات کے ساتھ زبردست ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

جھومے جو پٹھان پر ڈی یو پروفیسرز کا ڈانس ویڈیو وائرل، شاہ رخ خان نے بھی ویڈیو پوسٹ کیا
جھومے جو پٹھان پر ڈی یو پروفیسرز کا ڈانس ویڈیو وائرل، شاہ رخ خان نے بھی ویڈیو پوسٹ کیا

By

Published : Feb 21, 2023, 3:29 PM IST

بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان کی 'پٹھان' نے پوری دنیا میں اپنا جادو بکھیر دیا ہے۔ فلم نے 27 دنوں میں 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرکے ہندی سنیما میں تاریخ رقم کردی ہے۔ اب پوری فلم انڈسٹری میں 'پٹھان' کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ وہیں چار سال بعد شاہ رخ خان کو اسکرین پر دوبارہ دیکھ کر مداحوں کا خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ فلم کا ایکشن ہی نہیں فلم کا سپرہٹ گانا 'جھومے جو پٹھان' کا جادو بھی دنیا بھر میں شاہ رخ کے مداحوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین اس گانے پر ریلز بنا رہے ہیں۔ اب اسی گانے پر دہلی یونیورسٹی سے بھی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے دیکھنے کے بعد کسی کا بھی دل خوش ہو جائے گا، خود شاہ رخ خان نے بھی یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

دراصل دہلی کے جیسس اینڈ میری گرلز کالج میں طالبات نے اپنی خاتون پروفیسر کے ساتھ مل کر 'جھومے جو پٹھان' گانے پر زبردست ڈانس کیا۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہورہی ہے کہ یہ شاہ رخ خان تک پہنچ گئی ہے۔ شاہ رخ خان نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور لکھا ہے کہ 'کتنے خوش قسمت ہیں کہ ایسے اساتذہ اور پروفیسرز ہیں جو پڑھاتے ہیں اور ڈانس بھی کرتے ہیں، سب راک اسٹار ہیں'۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان 'پٹھان' کے ساتھ 1000 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔ شاہ رخ کی یہ پہلی فلم ہے، جو 1000 کروڑ کے کلب میں داخل ہوئی ہے۔ اس سے قبل شاہ رخ کی کوئی بھی فلم 500 کروڑ کا ہندسہ عبور نہیں کر پائی تھی۔ اب فلم پٹھان 1000 کروڑ کے کلب میں داخل ہونے والی ہندوستانی سنیما کی پانچویں فلم بن گئی ہے۔ 1000 کروڑ کی ٹاپ پانچ فلموں کی بات کریں تو اس میں دنگل سرفہرست ہے۔ اس کے بعد باہوبلی-2۔ پٹھان کا نمبر کے جی ایف 2 اور آر آر آر کے بعد آتا ہے۔

مزید پڑھیں:Pathaan Box Office Collection پٹھان ایک ہزار کروڑ کلب میں شامل ہونے والی 5ویں ہندستانی فلم بنی

ABOUT THE AUTHOR

...view details