بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ایک سپراسٹار ہونے کے علاوہ ایک والد بھی ہیں۔ حال ہی میں جہاں ان کی بیٹی سہانا خان کو مشہور بیوٹی برانڈ میبلین کا برانڈ ایمبیسڈر قرار دیا گیا وہیں ان کے بڑے بیٹ آرین خان نے ملبوسات کا ایک برانڈ 'ڈی یاوول ایکس' لانچ کیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ٹویٹر میں ہمیشہ کی طرح اپنے مداحوں کے لیے ' آسک ایس آر کے' سیشن کیا۔ جس میں اداکار نے بہت سے مداحوں کے سوالات کے جواب دیے جن میں سے ایک مداح نے ان کے بیٹے آرین خان کے مہنگے لگژری اسٹریٹ وئیر 'ڈی یا وول ایکس' بھی شامل ہے۔ SRK on Aryan Khan Clothing Brand
آرین نے 30 اپریل کو ڈی یا وول ایکس لانچ کیا اور یہاں تک کے اپنے برانڈ کے پہلی تشہیری مہم میں انہوں نے شاہ رخ خان کو بھی شامل کیا۔ برانڈ کے لانچ ہونے پر لوگوں کی جانب سے یہ شکایت کی گئی کہ ان کے برانڈ کے کپڑوں کی قیمت بہت زیاد ہے۔ آسک ایس آر کے سیشن میں ایک مداح نے شاہ رخ سے پوچھا کہ ' شاہ رخ خان یہ ڈی یاوول ایکس کے جیکٹ تھوڑا سا 1000 یا 2000 والے بھی بنا دو۔۔ وہ والا خریدنے میں تو گھر چلا جائے گا'۔