شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایکشن فلم کی تشہیر میں مصروف اداکار نے حال ہی میں نوئیڈا میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران کچھ خوش قسمت مداحوں کو اپنے پسندیدہ اداکار سے ملاقات کرنے کا موقع ملا جس کی تصاویر ٹویٹر پر منظر عام پر آئی ہے۔ اداکار نے نہ صرف اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکالا بلکہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں مداحوں سے ملاقات کی اور تصاویر بھی کھینچائی۔ جمعرات کو ایک مداح نے ٹویٹر پر شاہ رخ کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر شیئر کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اداکار نے آدھی رات کو ان سے ملاقات کی۔ مداح نے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا کہ سپر اسٹار نے انہیں اپنا قیمتی وقت، توجہ اور عزت دی۔ مداح کے ذریعہ شیئر کردہ ایک تصویر میں وہ شاہ رخ کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان میں سے ایک تصویر میں شاہ رخ خان مداح کو گلے لگاتے نظر آرہے ہیں۔
ان تصویر کو شیئر کرتے ہوئے مداح نے ٹویٹ کیا کہ 'شاہ رخ خان کا شکریہ کہ آپ نے ہمارے لیے رات کے دو بجے وقت نکالا۔ کسی اور سپراسٹار نے کبھی اپنے مداحوں کے لیے ایسا کچھ نہیں کیا ہے جیسا آپ نے کیا ہے۔ آپ نے ہمیں اپنے ہوٹل کمرے میں مدعو کیا اور ہمیں اپنا پورا وقت، عزت اور توجہ دی۔ آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔ مجھے افسوس ہے کہ میں نے اتنی رات کے وقت آپ کو پریشان کیا لیکن میں آپ سے پیار کرتا ہوں'۔ جتن گپتا نامی اس مداح نے پٹھان کے پوسٹر کی ایک جھلک بھی شیئر کی، جس پر شاہ رخ نے اپنا آٹوگراف دیا ہے اور اس پر لکھا ہے' پون اور جتن کے لیے، آپ کا شکریہ اور آپ سے پیار کرتا ہوں'۔ اس کے ساتھ جتن نے شاہ رخ کے دیگر مداحوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔