اداکار شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کو میبیلین کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے ایک دن بعد مبارکباد دی۔ بدھ کے روز انسٹاگرام پر شاہ رخ نے اس تقریب سے سہانا کی تقریر کا ایک مختصر کلپ پوسٹ کیا۔ SRK Congratulates Suhana Khan
شاہ رخ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ، میبلین کے لیے مبارک ہو بیٹا ۔۔ اچھے کپڑے پہنی ہو۔۔ اچھی باتیں کی۔۔۔ شاباش اور اگر میں کچھ کریڈٹ لے سکوں تو اچھی پرورش ہوئی ہے۔ لو یو مائی لٹل لیڈی ان ریڈ'۔ سہانا خان نے اپنے والد کے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بہت سارا پیار، یہ بہت پیارا ہے'۔
منگل کے روز شاہ رخ اور ان کی اہلیہ و انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کی بیٹی سہانا نے ممبئی میں منعقدہ ایونٹ کے لیے سرخ لباس کا انتخاب کیا۔ سرخ رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس سہانا نے اس تقریب میں شرکت کی جہاں مشہور بین الاقوامی میک اپ اور کاسمیٹکس برانڈ میبلین نے انہیں اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا۔
اس تقریب میں سہانا نے کہا کہ' میں یہاں آکر آپ لوگوں کو دوبارہ دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ ہم نے فلم بندی کے دوارن اتنا اچھا وقت گزارا۔ اس لیے میں یہاں آ کر بہت پرجوش ہوں اور ہم نے جو کچھ فلمایا ہے وہ سب آپ لوگوں کو دکھانے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہی ہیوں۔ یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں ان کی برانڈ ایمبیسیڈر بنی ہوں، ان کے پروڈکٹ شاندار ہیں خاص طور پر ان کے مسکارا۔ لیکن، ہاں میں اس برانڈ کا حصہ بن کر بہت پرجوش اور خوش ہوں اور میں اسے آپ سب کے ساتھ چمکنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی ہے'۔
سال 2021 میں سہانا نیو یارک یونیورسٹی کے ٹِش اسکول آف دی آرٹس میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہندوستان واپس آگئی۔ فی الحال سہانا اپنی پہلی ہندی فلم دی آرچیز کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہیں۔ فلم اس سال کے آخر میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ ٹائیگر بیبی اور گرافک انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ دی آرچیز میں بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا بھی نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:Suhana Khan sparks nepotism debate: سہانا خان بیوٹی برانڈ کی ایمیبیسڈر بنیں، سوشل میڈیا صارفین نے ٹرول کیا