اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Dunki Shooting شاہ رخ خان شوٹنگ کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ کشمیر پہنچے - بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان

اداکار شارخ خان اپنی آنے والی فلم 'ڈنکی' کی شوٹنگ کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ کشمیر پہنچ گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 25, 2023, 4:04 PM IST

سری نگر: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان تاپسی پنو کے ہمراہ ڈنکی فلم کے گانے کی شوٹنگ کی خاطر سیاحتی مقام سونہ مرگ وارد ہوئے ہیں اطلاعات کے مطابق راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی کے گانے کی شوٹنگ کی خاطر شاہ رخ خان اور تاپسی پنو سونہ مرگ میں خیمہ زن ہے معلوم ہوا ہے کہ سونہ مرگ کے تھجواس گلیشئر پر گانے کی شوٹنگ ہوگی مقامی لوگوں نے بتایا کہ وادی کے سیاحتی مقامات پر فلم سازوں کی دلچسپی سے یہاں پر نہ صرف سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا بلکہ مقامی لوگوں کوبھی روزگار ملنے کی امید ہے۔شاہ رخ خان کی سونہ مرگ آمد پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بتادیں کہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے ساتھ ہی سیاحتی مقامات پر بالی ووڈ او رٹالی ووڈ کے اداکار شوٹنگ میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی پٹھان کی کامیابی کے بعد، خان دو بڑے پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے ایک ان کی آنے والے فلم 'جوان' جبکہ دوسری فلم ڈنکی ہے۔ شاہ رخ خان کے مداح ان دونوں فلموں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ڈنکی میں اداکارہ تاپسی پنو مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ غور طلب ہے کہ شاہ رخ خان اور راج کمار ہیرانی پہلی مرتبہ کسی پراجیکٹ پر ساتھ کام کر رہے ہیں۔فلم کی کہانی کے حوالے سے زیادہ معلومات موجود نہیں، لیکن ریلیز کیے گئے ٹریلیر کے مطابق فلم میں کامیڈی، جذبات اور رومینس بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details