اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Salman and Shah Rukh: فلم کرن ارجن کے بعد واپس آرہی ہے سلمان۔ شاہ رُخ کی جوڑی - بالی ووڈ کے کرن ارجن

شاہ رخ خان اور سلمان خان کو لے کر میگا ایکشن فلم کی تیاری ہو رہی ہے۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان 27 سال بعد کسی فلم میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ Salman and Shah Rukh in mega action film written by Aditya Chopra

واپس آرہی ہے سلمان۔ شاہ رُخ کی جوڑی
واپس آرہی ہے سلمان۔ شاہ رُخ کی جوڑی

By

Published : Jul 5, 2022, 1:49 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کے دو سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آرہی ہے۔ بالی ووڈ میں یہ بحث زوروں پر ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان اپنے مداحوں کو بڑا تحفہ دینے والے ہیں۔ یہ تحفہ دونوں ستاروں کے مداحوں کو سال 2024 میں دیا جائے گا۔ Salman Shahrukh big budget action films announced soon

دراصل میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان اب تک ایک دوسرے کی فلم میں پانچ پانچ منٹ کا کیمیو کرکے مداحوں کو خوش کر رہے تھے۔ لیکن اب ایسا ہونے والا نہیں ہے۔ کیونکہ اب خبر ہے کہ بالی ووڈ کے کرن-ارجن ایک بار پھر واپسی کریں گے اور ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ Salman and Shah Rukh's Action Movie

دراصل میڈیا رپورٹس کی مانیں تو شاہ رخ اور سلمان خان کی اداکاری والی فلم کو لے کر کہانی تیار کی جارہی ہے اور یش راج بینر کے مالک آدتیہ چوپڑا ان دونوں سپر اسٹارز کو لے کر فلم بنائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک ہائی ڈرامہ ایکشن مووی ہوگی، جس میں شاہ رخ-سلمان فل ایکشن موڈ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: SRK's Jawan Poster: شاہ رخ خان نے فلم 'جوان' کا پوسٹر شیئر کیا

کرن-ارجن (1995) کے بعد شاہ رخ-سلمان طویل عرصے تک اسکرین پر نظر آئیں گے۔ شاہ رخ اور سلمان 27 سال بعد کسی فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ شاہ رخ خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اِن دنوں وہ فلم پٹھان، ڈنکی اور جوان کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ پٹھان 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ سلمان خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو 'ٹائیگر-3'، نو انٹری میں انٹری اور کبھی عید کبھی دیوالی جیسی فلمیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details