اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Shabana Azmi on LSC: شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کے دعویٰ کو غلط ثابت کیا - کیرالہ اسٹوری تنازعہ

اداکارہ شبانہ اعظمی نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو یہ کہہ رہے تھے کہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا پر پابندی عائد کرنے کا کبھی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔ ان کا یہ ٹویٹ کنگنا رناوت کے اس ٹویٹ کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کسی نے بھی لال سنگھ چڈھا پر پابندی عائد کرنے کی بات نہیں کہی تھی۔

شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کے دعویٰ کو غلط ثابت کیا
شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کے دعویٰ کو غلط ثابت کیا

By

Published : May 9, 2023, 11:20 AM IST

فلم دی کیرالہ اسٹوری لگاتار سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ فلم کی کہانی سے لے کر فلم کی کمائی تک سوشل میڈیا میں اس کے ہی چرچے ہیں۔ جہاں کچھ ریاستوں میں فلم کی نمائش پر پابندی لگادی گئی ہے وہیں کچھ ریاستوں میں اس فلم کو ٹیکس فری کیا گیا ہے۔ ان سب کے دوران اداکارہ شبانہ اعظمی نے گزشتہ روز ٹویٹ کیا تھا کہ فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنا اتنا ہی ’غلط‘ ہے جتنا عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرنا۔ اداکارہ کے اس ٹویٹ پر کئی ٹویٹر صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ کسی نے بھی عامر خان کی فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔ یہ دعویٰ کرنے والوں میں اداکارہ کنگنا رناوت کا بھی نام شامل ہے۔

اب شبانہ اعظمی نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے ان لوگوں کے دعوؤں کا جواب دیا ہے جنہوں نے کہا تھا کہ کسی نے بھی لال سنگھ چڈھا پر پابندی لگانے کی بات نہیں کی تھی۔ اپنے نئے ٹویٹ میں تجربہ کار اداکارہ نے ایک درخواست کا ذکر کیا جس میں عامر خان کی فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس موضوع پر ایک نیوز آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'تو ٹویٹر والے جو کہہ رہے ہیں کہ لال سنگھ چڈھا کا صرف بائیکاٹ کیا گیا تھا اور فلم کی پابندی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا، برائے مہربانی اپنی یادداشت درست کریں۔ ایک پی آئی ایل تھی جس میں پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ٹویٹر میں یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب شبانہ اعظمی نے متنازعہ فلم دی کیرالہ اسٹوری کے بارے میں ٹویٹ کیا اور ان لوگوں سے سوال کیا جو فلم پر پابندی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' جو لوگ دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی لگانے کی بات کرتے ہیں وہ اتنے ہی غلط ہیں جتنے کہ وہ لوگ جو عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا پر پابندی لگانا چاہتے تھے۔ ایک بار سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن سے فلم پاس ہونے کے بعد کسی کو بھی 'ایکسٹرا آئینی اتھارٹی' بننے کا حق نہیں ہے۔

بعد میں کنگنا نے شبانہ اعظمی کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک بہت ہی درست نکتہ ہے سوائے اس حقیقت کے کہ کسی نے بھی لال سنگھ چڈھا پر پابندی کے لیے نہیں کہا، لوگ اسے بہت سی وجوہات کی بنا پر نہیں دیکھنا چاہتے تھے، اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ یہ ایک بہت ہی مشہور پرانی ہالی ووڈ فلم کا ریمیک تھا۔ جسے زیادہ تر لوگوں نے پہلے ہی دیکھا تھا'۔ جس کے بعد شبانہ اعظمی نے بغیر کنگنا رناوت کا نام لیے یہ ٹویٹ کیا۔

دی کیرالہ اسٹوری ریلیز سے پہلے ہی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ فلم کا دعویٰ ہے کہ کیرالہ کی کئی نوجوان لڑکیوں کو دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کے لیے مجبور کیا گیا۔ ریلیز سے قبل کیرالہ ہائی کورٹ نے نوٹ کیا کہ پروڈیوسرس نے فلم کے ساتھ ایک اعلان بھی شائع کیا ہے جس میں خاص طور پر کہا گیا ہے کہ فلم کو افسانوی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ واقعات کا ڈرامائی ورژن ہے اور یہ فلم تاریخی واقعات کی درستگی یا حقیقت کا دعویٰ نہیں کرتی ہے۔ وہیں دوسری طرف لال سنگھ چڈھا 1994 کی امریکی فلم فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے۔ اس میں عامر خان نے کرینہ کپور کے ساتھ اداکاری کی تھی۔ تاہم یہ فلم تھیٹر میں شائقین کو توقع کے مطابق متاثر نہیں کر سکی۔

مزید پڑھیں:The Kerala Story Controversy: دی کیرالہ اسٹوری پر شبانہ اعظمی کی رائے پر کنگنا رناوت کا ردعمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details