حیدرآباد: سلمان خان کے چھوٹے بھائی اور اداکار سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیما خان کی طلاق کی خبر نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ شادی کے 24 سال بعد دونوں نے گزشتہ ہفتے (13 مئی) کو طلاق کے لیے درخواست داخل کی تھی۔ آج پورے ایک ہفتے بعد 20 مئی کو سیما خان نے طلاق کی خبروں سے متعلق ایک ضروری اشارہ دیا ہے۔ سیما نے سیما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام کے پیچھے سے 'خان' کنیت کو ہٹا دیا ہے۔ واضح رہے کہ فی الحال ابھی تک دونوں کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں کچھ عرصے سے الگ رہ رہے ہیں۔ سیما کا انسٹاگرام ہینڈل اب سیما کرن سجدیہ کے طور پر دکھائی دے رہا ہے۔
کب ہوئی تھی شادی؟
سہیل اور کرن کی ملاقات سلمان خان کی فلم 'پیار کیا تو ڈریا کیا' کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ ان دنوں سیما پہلی بار ممبئی آئی تھیں اور فیشن انڈسٹری میں نام کمانا چاہتی تھیں۔ سہیل اور سیما کی شادی سال 1998 میں ہوئی۔ اسی دوران سال 2000 میں اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔
جوڑے کے بڑے بیٹے کا نام نروان ہے جو روس میں اپنے چچا سلمان خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس وقت وہ سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر-3' کے شوٹنگ سیٹ پر اداکاری کے ہنر سیکھ رہا ہے۔