ممبئی (مہاراشٹر): بھارتی سنیما کے آئیکن اشوک کمار کی بیٹی اور اداکارہ بھارتی جعفری انتقال کر گئیں۔ ان کے داماد اور اداکار کنولجیت سنگھ نے اس خبر کی تصدیق کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سنگھ، جنہوں نے جعفری کی بیٹی اور اداکارہ انورادھا پٹیل سے شادی کی ہے، کہا کہ تجربہ کار اداکارہ کا منگل کے روز کو انتقال ہوگیا۔Bharti Jaffery dies
سنگھ نے جعفری کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ 'ہماری پیاری بھارتی جعفری، جو ایک بیٹی، بہن، بیوی، ماں، نانی، خالہ، پڑوسی تھیں، آج 20 ستمبر کو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں'۔ ان کی موت کی وجہ کے بارے میں کوئی تصدیق نہں ہوسکی ہے۔