ممبئی: نصیب سے گانے کے بعد کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی رومانوی ڈرامہ فلم ستیہ پریم کی کتھا کے میکرز نے ہفتے کے روز فلم کا نیا نغمہ 'آج کے بعد' شائقین کےلیے ریلیز کردیا ہے۔ انسٹاگرام پر کارتک نے آج کے بعد کے عنوان سے گانے کی ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'آج کے بعد۔۔۔تم میری رہنا۔ ستیہ پریم کی کتھا کی جان، آج سے میرا پسندیدہ گانا آپ کا، آج کے بعد'۔Satyaprem Ki Katha song Aaj Ke Baad
گانے کے مسحور کن انداز اور میلوڈی بالکل دل موہ لینے والے ہیں۔ اس شادی والے گانے میں فلم کی خوبصورت جھلکیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جہاں اداکاروں کو شادی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس گانے کے ویڈیو میں جہاں کارتک کو شادی کی رسومات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے وہیں کیارا اپنے خیالوں میں گم نظر آرہی ہیں۔ کیارا اڈوانی نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر یہ گانا شیئر کیا ہے۔ یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ' آنکھیں نم ہیں، خوشیاں بھی سنگ ہیں'۔
جیسے ہی گانا پوسٹ کیا گیا اداکار کے مداحوں اور انڈسٹری کے دوستوں کی جانب سے گانے پر ردعمل آنا شروع ہوگیا۔ ایک پرستار نے لکھا کہ 'بہت سکون دہ گانا'۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' دیکھ کو چھو جانے والا، فلم دیکھنے کا انتظار ہے'۔ واضح رہے کہ فلم کا پہلا نصیب سے 27 مئی کو ریلیز ہوا تھا۔ کارتک نے انسٹاگرام پر اس گانے کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا تھا کہ 'ادھورا تھا میں۔۔ اب پورا ہوا۔۔جب سے تو میرا ہوگیا'۔