حیدرآباد: کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی حالیہ ریلیز فلم ستیہ پریم کی کتھا نے باکس آفس پر زبردست شروعات کی ہے۔اس رومانوی ڈرامے فلم کی کمائی کے ساتھ کارتک اپنی پچھلی ریلیز فلم شہزادہ کی خراب باکس آفس پروفارمنس کو بھول جائیں گے۔ سمیر ودوان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم باکس آفس پر پہلے ہفتے کے آخر میں زبردست کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔Satyaprem Ki Katha box office collection day 4
29 جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے اتوار کو سب سے زیادہ کاروبار کیا ہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق گھریلو مارکیٹ میں ستیہ پریم کی کتھا کے چوتھے دن کی باکس آفس کمائی تقریباً 12 کروڑ روپے ہوئی ہے۔ کارتک اور کیارا کی فلم ہندوستان میں 38.35 روپے کمانے میں کامیاب رہی۔ ہندی مارکیٹ میں مجموعی طور پر تقریبا 26.10 فیصد لوگوں نے سنیماگھروں کا رخ کیا اور اتوار کو اس تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔