بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے لیے افسوسناک خبر ہے، اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت کی انتقال کے بعد ٹی وی انڈسٹری نے ایک اور جوہر کھو دیا ہے۔ سارا بھائی ورسس سارا بھائی شو میں جیسمین کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ویبھوی اپادھیائے کا منگل کی صبح انتقال ہوگیا۔ اپادھیائے کی ہماچل پردیش میں ایک کار حادثے میں موت ہوگئی۔ وہ اپنے منگیتر کے ساتھ ہماچل پردیش کا سفر کر رہی تھیں۔ اداکارہ 32 سال کی تھیں۔ سارا بھائی ورسس سارا بھائی کے پروڈیوسر جے ڈی مجیٹھیا نے اداکارہ کے موت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔Vaibhavi Upadhayay dies
Vaibhavi Upadhayay Dies: سارا بھائی ورسس سارا بھائی کی اداکارہ ویبھوی اپادھیائے سڑک حادثے میں انتقال کرگئیں - ویبھوی اپادھیائے کی موت
مشہور ٹیلی ویژن اداکارہ ویبھوی اپادھیائے ہماچل پردیش میں ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئیں۔ انہیں ٹی وی شو سارا بھائی ورسس سارا بھائی میں جیسمین کا کردار ادا کرنے کے لیے کافی پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔
پروڈیوسر اداکار جے ڈی مجیٹھیا، جنہوں نے سارابھائی ورسس سارا بھائی 2 میں ویبھوی اپادھیائے کے ساتھ کام کیا تھا، نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے ایک جذباتی نوٹ لکھا کہ ' مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ زندگی اتنی غیر متوقع ہوسکتی ہے۔ ایک بہت ہی عمدہ اداکارہ اور ایک پیاری دوست ویبھوی اپادھیائے جنہوں نے سارا بھائی ورسس سارا بھائی میں جیسمین کا کردار ادا کرنے کے لیے مقبولیت حاصل کی، انتقال کر گئی ہیں۔ وہ شمال میں ایک حادثے کا شکار ہوگئیں اور ان کے اہل خانہ کل انہیں ممبئی لے کر آئیں گے جہاں ان کی آخری رسومات 11 بجے ہوگی۔ تمہاری روح کو سکون ملے ویبھوی'۔
اداکارہ کے اہل خانہ چندی گڑھ میں ہیں اور وہ ان کی جسد خاکی کو ممبئی لے جائیں گے۔ آخری رسومات بدھ کو صبح 11 بجے ممبئی میں ہوں گی۔ ویبھوی کو گھومنے کا شوق تھا اور وہ اپنے منگیتر کے ساتھ ہماچل میں تھیں اور ان دونوں کی گاڑی وادی میں گرنے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی۔ اپادھیائے نے ٹی وی شو سارا بھائی ورسس سارا بھائی کے علاوہ کیا قصور ہے املا کا اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم چھپاک میں بھی کام کیا تھا۔ اداکارہ گجراتی تھیٹر سرکٹ میں کافی مشہور تھیں۔