ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Sara Ali Khan reacts to trolls: سارہ علی خان نے مہاکال مندر کے اپنے دورے پر ہوئی تنقید کا جواب دیا، 'میں جاتی رہوں گی' - سارہ علی خان کا مہاکال مندر کا دورہ

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سارہ علی خان کو مندر جانے پر ٹرول کیا گیا ہو۔ حال ہی میں اجین میں مہادیو مندر کا دورہ کرنے پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس پر اداکارہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

سارہ علی خان نے مہاکال مندر کے اپنے دورے پر ہوئی تنقید کا جواب دیا، 'میں جاتی رہوں گی'
سارہ علی خان نے مہاکال مندر کے اپنے دورے پر ہوئی تنقید کا جواب دیا، 'میں جاتی رہوں گی'
author img

By

Published : Jun 1, 2023, 10:37 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کو اپنے بھارتی تہذیب و ثقافت پر ناز ہے اور رواں ماہ انہوں نے کانز فلم فیسٹیول میں ساڑی پہن کر اپنی بھارتی روایت پر فخر کا اظہار کیا تھا۔ اس کے علاوہ اداکارہ تمام مذہبی عقائد پر یقین رکھتی ہیں اور ان پر عمل کرتی نظر آتی ہیں۔ حال میں اپنی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی تشہیر کے دوران سارہ علی خان نے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دینے سے لے کر مہاکال مندر کا دورہ کیا۔ اجین میں مہاکال مندر کے اپنے حالیہ دورے پر اداکارہ کو کافی ٹرول کیا گیا جس کے بعد سارہ علی خان نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے لوگوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ Sara Ali Khan reacts to trolls

اپنی آنے والی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی پریس کانفرنس کے دوران سارہ نے کہا کہ میں اپنے کام کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہوں۔ میں لوگوں کے لیے، آپ کے لیے کام کرتی ہوں۔ اگر آپ کو میرا کام پسند نہیں آئے گا تو مجھے برا لگے گا لیکن میرا عقیدہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔ میں اجمیر شریف اسی عقیدت کے ساتھ جاؤں گی جس عقیدت کے ساتھ بنگلہ صاحب یا مہاکال جاؤں گی۔ میں اپنا دورہ جاری رکھوں گی۔ لوگ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ آپ کو کسی جگہ کی روحانیت پسند ہونی چاہیے… میں اس توانائی پر یقین رکھتی ہوں'۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گیس لائٹ اداکارہ کو مندر جانے پر ٹرول کیا گیا ہو۔ حال ہی میں مہادیو مندر کے دورے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ انہیں اجمیر شریف درگاہ جانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان نے مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کے مہاکالیشور مندر میں پوجا کی۔ اس موقع پر انہوں نے بھسما آرتی میں بھی حصہ لیا۔ بھسما آرتی یہاں کی ایک مشہور رسم ہے۔ مندر کی روایت کے مطابق سارہ علی خان نے بھسما آرتی کے دوران گلابی رنگ کی ساڑھی پہنی تھی۔ بھسما آرتی میں خواتین کے لیے ساڑھی پہننا لازمی ہے۔ بھسما آرتی کے دوران سارہ نے مندر کے نندی ہال میں بیٹھ کر پوجا کی۔

ذرا ہٹکے ذرا بچکے 2 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ سارہ علی خان میٹرو ان دنوں میں بھی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں آدتیہ رائے کپور، انوپم کھیر، نینا گپتا، پنکج ترپاٹھی، کونکنا سین شرما، علی فضل اور فاطمہ ثناء شیخ اہم کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں: Sara Ali Khan at Ajmer dargah: سارہ علی خان اپنی فلم 'ذرا ہٹکے ذرا بچکے' کی ریلیز سے قبل اجمیر شریف درگاہ پہنچیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details