اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Sara Ali Khan in Cannes 2023: سارہ علی خان نے خوبصورت بھارتی لباس میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے - کانز فلم فیسٹیول میں سارہ علی خان کی شرکت

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان پہلی بار کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں۔ انہوں نے اس خاص دن کے لیے بھارتی روایتی لباس کا انتخاب کیا۔ مداحوں نے ان کے بھارتی لباس میں کانز جیسے بڑے فیسٹیول میں شرکت کرنے پر انہیں سراہا ہے۔

سارہ علی خان نے خوبصورت بھارتی لباس میں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ بکھیرا
سارہ علی خان نے خوبصورت بھارتی لباس میں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ بکھیرا

By

Published : May 17, 2023, 9:41 AM IST

اداکارہ سارہ علی خان نے منگل کو کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 میں شاندار طریقے سے شرکت کی۔ اداکارہ کو فیسٹیول میں لہنگے میں زیب تن دیکھا گیا۔ ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے اداکارہ کی کئی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن سامنے آئیں۔ ایونٹ کے لیے سارہ نے سفید لہنگے کا انتخاب کیا لیکن ان کا خوبصورت لمبا دوپٹہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے کان میں بالیاں اور ہاتھوں میں بریسلیٹ پہن رکھی تھی۔Sara Ali Khan in Cannes 2023

سارہ نے اپنے انسٹاگرام پر کانز کے خوبصورت شہر سے اپنی حسین تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس پوسٹ کا کیپشن انہوں نے دیا ہے ' کانز تم کرسکتے ہو'۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان کے پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے کہا کہ 'وہ ہمیشہ اپنے ملک اور ثقافت کی نمائندگی کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ایک اور نے لکھا کہ 'وہ خوبصورت لگ رہی ہیں'۔ ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ' وہ پٹودی خاندان کی شہزادی لگ رہی ہیں'۔ ایک اور پرستار نے لکھا کہ ' ایک دلہن کی طرح نظر آرہی ہیں'۔

اس سے قبل سارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کیا تھا جس میں وہ ریڈ کارپٹ پر نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہیلو فرانس'۔ سارہ نے کانز سے ایک اور تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے ہاتھ میں کافی تھامے نظر آرہی ہیں۔ یہ تصویر انہوں نے کانز کے فرانسیسی رویرا سے شیئر کی ہے۔

ریڈ کارپٹ پر برٹ انڈیا سے بات کرتے ہوئے سارہ نے ہاتھ جوڑ کر نمستے کہا۔ انہوں نے کہا کہ 'میں تھوڑی گھبرائی ہوئی ہوں۔ میں نے یہاں ہمیشہ سے کسی دن آنے کی خواہش کی تھی۔ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں یہاں ہوں'۔ اپنی لک کے بارے میں بات کرتے ہوئے سارہ نے کہا کہ 'انہوں نے ابو جانی سندیپ کھوسلا کا ڈیزائن کردہ روایتی بھارتی لباس پہنا ہے جسے ہاتھ سے تیار کیا ہے۔ مجھے ہمیشہ اپنی ہندوستانی ہونے پر فخر رہا ہے۔ اور یہ لباس ظاہر کرتا ہے کہ میں کون ہوں اور کہاں سے ہوں'۔

شائقین سارہ کو جلد ہی وکی کوشل کے ساتھ آئندہ رومانوی کامیڈی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے میں دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ وہ اے وطن میرے وطن میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:انوشکا شرما سے لے کر سنی لیونی تک یہ بھارتی شخصیات کانز فلم فیسٹیول 2023 میں شرکت کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details