حیدرآباد: سارہ علی خان نے اپنی نئی فلم 'میٹرو ان دنوں' کا اعلان کردیا ہے۔ سارہ علی خان اس فلم سے منسلک ہو کر بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں اور فلم کی شوٹنگ بھی جلد شروع کی جائے گی۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔ سارہ کی اس پوسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس تصویر میں ان کے ساتھ آدتیہ رائے کپور بھی نظر آرہے ہیں۔Sara Ali Khan New Movie
واضح ہے کہ سارہ علی خان کو آخری بار اکشے کمار اور ساؤتھ کے اداکار دھنوش کے ساتھ فلم 'اترنگی میں' میں دیکھا گیا تھا۔ یہ فلم گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد سارہ کسی فلم میں نظر نہیں آئی ہیں۔
سارہ علی خان نے اپنی پوسٹ میں فلم سے وابستہ تمام اداکاروں کے نام بھی شیئر کیے ہیں۔ سارہ کے علاوہ انوپم کھیر، نینا گپتا، پنکج ترپاٹھی، کونکنا سین، علی فضل اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کردار میں ہوں گی۔ سارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' میٹرو ان دنوں کا حصہ بننے کے لیے پرجوش اور شکر گزار ہوں'۔