اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Sanjay Dutt B'day سنجے دت نے اپنی سالگرہ پر فلم ڈبل اسمارٹ سے پہلی جھلک شیئر کی - سنجے دت کی فلم ڈبل اسمارٹ سے پہلی جھلک

اداکار سنجے دت نے اپنی سالگرہ پر اپنی آئندہ فلم ڈبل اسمارٹ کی پہلی جھلک شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ اس کے علاوہ سنجے کی اہلیہ مانیتا دت نے اداکار کو سالگرہ کی خاص مبارکباد دی ہے۔

سنجے دت نے اپنی سالگرہ پر فلم ڈبل اسمارٹ سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی
سنجے دت نے اپنی سالگرہ پر فلم ڈبل اسمارٹ سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی

By

Published : Jul 29, 2023, 1:54 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سوشل میڈیا پر ہفتہ کو اپنی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر آئندہ فلم ڈبل اسمارٹ سے اپنی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ان کی اہلیہ مانیتا دت نے بھی تجربہ کار اداکار کے لیے ایک پیار بھرا پیغام لکھا ہے۔Sanjay Dutt B'day

انسٹاگرام پر سنجے دت نے فلم سے اپنا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ فلم میں بگ بل کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔ فلم میں کام کرنے سے متعلق اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'پوری جگنناتھ جی جیسے ہدایتکار کے ساتھ کام کرنے پر بے حد فخر محسوس ہورہا ہے۔ سائنس فکشن فلم ڈبل اسمارٹ جیسی مزے دار فلم میں بگ بل کا کردار ادا کرنا میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ فلم کی انتہائی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور 8 مارچ 2024 کو فلم کے اسکرین پر ریلیز ہونے کا انتظار کر رہا ہوں'۔

پوسٹر میں سنجے دت کا دمدار اوتار دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پوسٹر میں انہیں سگار پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ان کے چہرے اور انگلیوں پر ٹیٹو بھی بنا نظر آرہا ہے۔ اس پوسٹر سے واضح ہوتا ہے کہ فلم میں سنجے دت ایک مضبوط شخصیت کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔

وہیں دوسری جانب سنجے کی اہلیہ مانیتا نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سنجے دت کی ایک ریل شیئر کی ہے جس میں سنجے دت کی کئی تصاویر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس کے ساتھ مانیتا نے ایک دلکش کیپشن بھی لکھا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ ' سالگرہ مبارک ہو میرے بیٹر ہاف۔آپ نے جو میرے لیے کیا ہے اس کی تعریف کرنے کے لیے صرف الفاظ کافی نہیں ہے۔ اتنے لاجواب ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔۔آپ جیسے ہو اس کے لیے شکریہ۔۔۔میں چاہتی ہوں کہ آپ کو زندگی میں سب کچھ بہترین ملے۔۔آپ کے آئندہ تمام سال حیرت انگیز ہوں اور خواہش ہے کہ آپ ہمیشہ کچھ زبرست کرو جس سے لوگ متاثر ہوں۔ آپ کی خوبصورت زندگی کا حصہ بن کر لاجواب محسوس کر رہی ہوں، خوش رہیں'۔

اس جوڑے نے 2008 میں شادی کی تھی اور وہ 10 سالہ جڑواں بچوں شہران اور اقرا کے والدین ہیں۔ اداکار نے اس سے قبل ریچا شرما سے شادی کی تھی، جو 1996 میں برین ٹیومر کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں، جن سے ان کی ایک بیٹی تریشالا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details