ممبئی: سنجے دت اپنی نئی فلم دی ورجن ٹری کے ساتھ آپ کو ہنسانے اور ڈرانے کے لیے آپ کے قریبی سنیما گھروں میں جلد آنے والے ہیں۔ سنجے اس ہارر کامیڈی ڈرامے میں مونی رائے، پلک تیواری، سنی سنگھ، آصف خان اور بیونک کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ فلم میں اداکاری کے علاوہ سنجے ، دیپک مکٹ کی سوہم راک اسٹار انٹرٹینمنٹ کے ساتھ اس فلم کو پروڈیوس بھی کررہے ہیں۔The Virgin Tree
فلم کے بارے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے سنجے نے کہا کہ 'مجھے فلم کو پروڈیوس کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کیونکہ فلم کی اسکرپٹ بالکل ویسی تھی جس کی مجھے تلاش تھی۔ یہ فلم کامیڈی اور ہارر کا بہترین امتزاج ہے، جس میں خوف اور مزاح کا توازن موجود ہوگا۔ دیپک مُکٹ میں ایک پروڈکشن پارٹنر ملنے پر بہت خوشی ہوئی جن کا سینمائی نظریہ اور سوچ میرے سے میل کھاتا ہے'۔
63 سالہ اداکار نے کہا کہ ' میں ہمیشہ سے انڈسٹری میں نوجوان نئے ٹینلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا تھا اور اس فلم کے ساتھ ہمیں نئے ہنر مند ڈائریکٹر کو لانچ کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ایک بہترین کاسٹ کو فلم میں شامل کیا ہے اور میں ان کے لیے بہترین وقت اور شاندار شوٹنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں'۔