اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Tiger 3 Song سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کا گانا 'لیکے پربھو کا نام' ریلیز کر دیا گیا - بالی ووڈ اسٹار سلمان خان

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم 'ٹائیگر 3' کا پہلا گانا 'لیکے پربھو کا نام' جاری کر دیا گیا ہے۔ جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

Tiger 3 Song
سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کا گانا 'لیکے پربھو کا نام' ریلیز کر دیا گیا

By UNI (United News of India)

Published : Oct 23, 2023, 8:21 PM IST

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم 'ٹائیگر 3' کا پہلا گانا 'لیکے پربھو کا نام' جاری کر دیا گیا ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ٹائیگر 3 کے پہلے گانے پربھو کا نام میں سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی زبردست کیمسٹری دیکھی جا سکتی ہے۔

اس گانے کی موسیقی پریتم، اریجیت سنگھ نے دی ہے، گانے میں نکیتا گاندھی کی آواز اور امیتابھ بھٹاچاریہ کے بول ہیں۔ اس گانے میں کٹرینہ کیف کے ساتھ سلمان خان کا ٹھنڈا انداز نظر آ رہا ہے۔ گانے میں دونوں کافی خوبصورت نظر آرہے ہیں۔ ٹائیگر 3 سے پہلے اس فرنچائز کے دو حصے، ایک تھا ٹائیگر (2012) اور دوسرا ٹائیگر زندہ ہے (2017) ریلیز ہو چکے ہیں۔ فلم ٹائیگر 3 کی ہدایات کاری منیش شرما نے کی ہے۔

ٹائیگر۔ 3 میں سلمان خان، کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹائیگر 3 اس سال دیوالی کے موقع پر ہندی، تیلگو اور تمل تین زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔ سلمان خان کے فلم کا انتظار ان کے مداح کافی وقت سے کر رہے تھے۔ جب سے فلم کے ریلز ہونے کی تاریخ کا اعلان ہوا ہے، تب سے سلمان خان کے شائقین کافی پرجوش نطر آرہے ہیں اور سوشل میڈیا پر فلم کے پوسٹر، ٹریلر وغیرہ خوب شیئر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فلم تجربہ کار اس بات کی بھی قیاس آرائی کر رہے ہیں کہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ریکارڈ توڑے گی۔ وہیں کچھ کے درمیان سلمان خان کی فلم اس حد تک باکس آفس پر کمائی نہیں کر سکے گی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details